Nokia XL hands-on

Nokia XL Hands-on

نوکیا کا ایک اور اینڈرائیڈ فون’’نوکیا ایکس ایل‘‘ منظر عام پر آگیا

نوکیا ایکس کی سیریز کا ایک اوراینڈرائیڈ فون نوکیا ایکس ایل منظرِ عام پر آگیا ہے۔ یہ فون 5 انچ آئی پی ایس، ایل سی ڈی ڈسپلے اور WVGA ریزولیشن کے ساتھ سامنے آئے گا۔
نوکیا ایکس ایل اپنے ڈئزائن اور میٹریل میں بھی نوکیا ایکس سے کافی مماثلت رکھتا ہے۔ لیکن خاصا وزنی ہونے کی وجہ سے یہ’’ ٹینک ‘‘کا سا تاثر دیتا ہے۔
نوکیا ایکس اور نوکیا ایکس پلس کی طرح یہ بھی پولی کاربونیٹ کے پلاسٹک سے بنایا گیا ہے اور اس کا بھی پچھلا کور کھولا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ 2,000mAh بیٹری کے علاوہ دو سم کارڈ اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلوٹ پر مشتمل ہوگا، مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی وجہ سے اس میں 4 جی بی اندرونی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
نوکیا ایکس ایل 768 ایم بی ایم، ایس 4 چپ سیٹ سنیپ ڈراگن 1GHz کواڈ کور کورٹیکس اے 5 پروسیسر پر مشتمل ہوگا۔ فون میں اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین کے ساتھ نوکیا ایکس سافٹ وئیر کام کرے گا۔
اس میں شامل سامنے کا کیمرہ 5 ایم پی سینسر اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ ہے لیکن یہ 30fps میں صرف 480 پی ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ فون اپریل کے آخری ہفتے یا مئی میں دستیاب ہوگا۔ آپ مزید جاننے کیلئے اس فون کی ویڈیو نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2014-04-21

More Technology Articles