Oppo Unveils N3 with a 16MP motorized camera

Oppo Unveils N3 With A 16MP Motorized Camera

اوپو کا ’’این 3 ‘‘16MP موٹورائزڈ کیمرے کے ساتھ پیش کر دیا گیا

سنگاپور میں ایک خاص تقریب میں اوپو نے اپنا این 3 کیمرہ فون متعارف کروادیا ہے۔اپنے باقی ساتھیوں کی طرح اس میں بھی 206 ڈگری تک گھومانے والا کیمرہ، سست شٹر، الٹرا میکرو موڈ شامل ہیں۔این3 کا 16MP کیمرہ 30 fps پر 4K ویڈیو، 60 fps پر 1080p ویڈیو، 120 fps پر 720p ویڈیو ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اسکی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ سیلفی لینے کیلئے آپ کو چھوٹے کیمرے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ مرکزی کیمرے کو ہی گھما کر آگے لایا جا سکتا ہے، اور سیلفی تصویر کھینچی جا سکتی ہے۔

اوپو این 3

ربط سازی کے لحاظ سے اس میں وائی فائی 802. 11ac، ایم ایف سی اور بلیو ٹوتھ 4.0 اور یو ایس بی او ٹی جی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اوپو کا یہ فون سنیپ ڈراگن 801 پر کواڈ کور 2.3GHzکریٹ 400 کے ساتھ کام کرے گا۔اس کا ڈسپلے 5.5 انچ، 1080p ریزولیشن کا ہوگا اس کے علاوہ اس میں 2GB ریم، 32GB انٹرنل سٹوریج ہوگی۔سننے میں آرہا ہے کہ اس فون کا ڈبل سم ورزن بھی دستیاب ہوگا۔


اس میں 3,000mAh کی بیٹری ہوگی۔جو کہ صرف 30 منٹ میں 75 فیصد تک چارج ہو سکے گی۔
اس فون کی پیمائش 161.2 x 77 x 9.9 ایم ایم ہو گی اور اس کا وزن 192 گرام ہوگا۔اس کی سکرین کے نچلے حصے پر اوپو فائنڈ 7 کی طرح نوٹیفیکیشن لائٹ ہوگی۔
اس کی قیمت 649 ڈالر ہوگی یعنی 65ہزار پاکستانی روپے، اور 2014 کے آخر تک 20 ممالک میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا، جن میں پاکستان بھی شامل ہے

تاریخ اشاعت: 2014-10-30

More Technology Articles