Record smartphone shipments boosts LG Electronics quarterly earnings

Record Smartphone Shipments Boosts LG Electronics Quarterly Earnings

اسمارٹ فونز کی ریکارڈ فروخت سے ایل جی الیکٹرانکس کو تیسری سہ ماہی میں غیرمعمولی منافع

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 7.4 فیصد آمدن میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ غیرآڈٹ شدہ اعداد و شمار کے مطابق اس اعلان کے بعد ایل جی کی کل آمدن 14.54 ارب ڈالر (14.92 کھرب جنوبی کورین وان) تک پہنچ گئی ہے جبکہ آپریٹنگ منافع گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 461.3 ارب ڈالر (449.61 ارب ملین جنوبی کورین وان) کے ساتھ دوگنا ہوچکا ہے ۔

ایل جی کے شاندار نتائج کی نمایاں وجہ موبائل بزنس میں اضافہ ہے جس کے باعث اسمارٹ فونز کی تیسری سہ ماہی میں 16.8 ملین یونٹس کی ریکارڈ فروخت نوٹ کی گئی۔

ایل جی ہوم انٹرٹینمنٹ کمپنی نے تیسری سہ ماہی میں 4.71 بلین ڈالر (4.71 کھرب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا جو گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے، آپریٹنگ منافع گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں پانچ فیصد اضافے سے 127.19 ملین ڈالر (130.5 جنوبی کورین وان) ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

شمالی امریکہ، یورپ، ایشیا اور مشرق وسطیٰ جیسے خطوں میں ایل سی ڈی ٹی وی کی گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں زیادہ فروخت ہوئی۔ ایل جی نے 4K الٹرا ایچ ڈی ٹی وی اور کمرشل ڈیجیٹل مصنوعات کی فروخت میں اضافے کی توقع ظاہر کی ہے جبکہ مانیٹرز اور اے وی (آڈیو وژیول )مصنوعات کی طلب میں کمی آنے کی امکان ہے۔

ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی جانب سے 16.8 ملین ریکارڈ توڑ دینے والے اسمارٹ فونز کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال کی سہ ماہی کے مقابلے میں 39 فیصد اضافہ ہے اور گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 16 فیصد یونٹس کی زیادہ فروخت ہے۔
ایل جی موبائل کمیونکیشنز کمپنی کی جانب سے 4.14 ارب ڈالر کی زیادہ فروخت اور آپریٹنگ آمدن میں 163.16 ملین ڈالر (167.4 بلین جنوبی کورین وان) اضافہ ہوا جو 2009 کی تیسری سہ ماہی کے بعد کمپنی کی تاریخ میں آمدن کا بلند ترین اضافہ ہوا۔ اپنی ترقی کو برقرار اور لگاتار دو سہ ماہیاں منافع بخش رکھتے ہوئے ایل جی کو توقع ہے کہ اسمارٹ فون کی مارکیٹ میں بھرپور مسابقت کے باوجود جی سیریز اور ایل سیریز کے ماڈلز کے ساتھ اپنی پوزیشن مستحکم کرلے گا۔


ایل جی ہوم اپلائنس کمپنی نے 2.84 ارب ڈالر (2.91 کھرب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا ہے جو کوریا، یورپ سمیت مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں مصنوعات کی ریکارڈ فروخت کے باوجود گزشتہ سال اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی طور پرکم ہے۔ شمالی امریکہ میں سخت مسابقت اور غیرملکی کرنسی کے نامناسب تبادلے کے نتیجے کے باعث تیسری سہ ماہی میں کم آپریٹنگ منافع 50.49 ملین ڈالر (51.8 ارب جنوبی کورین وان) رہا۔
ایل جی کو رواں سال کی چوتھی سہ ماہی میں ہوم اپلائنسز میں توسیع اور بہتر قیمت کے باعث منافع میں اضافے کی توقع ہے۔

ایل جی ایئر ایئر کنڈشنگ اینڈ انرجی سلوشن کمپنی نے 902.14 ملین ڈالر (925.6 ارب جنوبی کورین وان) آمدن کا اعلان کیا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد کم ہے۔ اس کے علاوہ کوریا میں موسمی حالات کے باعث رہائشی ایئرکنڈیشنرز کی طلب میں کمی کے باعث آپریٹنگ نقصان 2.44 ملین ڈالر (2.5 ارب جنوبی کورین وان) رہا جبکہ مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں ترقی کا توازن مستحکم رہا۔
ایل جی کو توقع ہے کہ بہتر صارف دوست اور کم خرچ توانائی کے نظام کے باعث سمندرپار فروخت میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ کوریا میں اسکی کمرشل مصنوعات کے ساتھ سول انڈسٹریز اور بڑھتی تعمیرات کا ہدف رکھا گیا ہے۔

2014 کی تیسری سہ ماہی کے ریٹس کی وضاحت: ایل جی الیکٹرانکس کے غیرآڈٹس شدہ سہ ماہی آمدن کے نتائج (اختتام 30 ستمبر 2014 تک) انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈز (آئی ایف آر ایس) کی جانب سے فراہم کئے گئے ہیں۔ کورین کرنسی کو رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں 1026 جنوبی کورین وان کی شرح سے فی ڈالر پر منتقل کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2014-11-01

More Technology Articles