Samsung facilities where the Galaxy S5 received its training

Samsung Facilities Where The Galaxy S5 Received Its Training

فروخت سے پہلے سامسنگ گلیکسی ایس 5کن مراحل سے گزر تا ہے ؟

مارکیٹ میں جگہ بنانے کے لیے سمارٹ فونز کو خاص قسم کے ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔ امریکہ میں ذمہ دار اتھارٹی ایف سی سی ہے اور چین کے لیے ٹینا۔
لیکن کسی بھی ڈؤائس کو حکومت کی ان ایجنسیوں میں جمع کروانے سے قبل کمپنیاں ان کو اندرونی ٹیسٹ سے گزارتی ہیں جو کہ قدرے سخت اور مشکل ہوتا ہے۔سامسنگ نے بھی گلیکسی ایس 5 پر کیے گئے کچھ ایسے ٹیسٹ پر روشنی ڈالی ہے۔

جس سے گزار کر ایس 5 کو ممکن حد تک بہترین بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔
کسی بھی سرٹیفیکیشن اتھارٹی کو بنیادی تعلق تابکاری کے اخراج سے ہوتا ہے۔ اس ٹیسٹ میں انجینئیریہ دیکھتے ہیں کہ کس طرح ڈؤائس کے تابکاری دوسری الیکڑونکس پر اثر انداز ہوتیں ہیں۔ جبکہ پہلے کمرے میں فون میں موجود ریڈیو کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے، دوسرے میں ڈؤائس کے مائیکروفون کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے، جبکہ تیسرے میں بیک گراؤنڈ آوازوں سے متعلق ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

گلیکسی ایس 5 کا پروڈکشن ٹیسٹ

کیمرے کو بھی مختلف ٹیسٹوں کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ سامسنگ کے لوگ ریزولیشن چارٹ اور کلر پوسٹر پر تصویریں لے رہے ہیں۔ جبکہ دوسرے تصویر میں ایل ای ڈی کی فلیش رینج کو چیک کیا جارہا ہے۔
ہوم بٹن کسی بھی فون کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، سامسنگ نے بھی اس کی مضبوطی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے اس کو کڑے امتحان سے گزارا۔

ڈؤائس کے درجہ حرارت کو تھرمال کیمرے سے ناپا گیاتا کہ سسٹم کی اوور لودنگ کی وجہ سے یہ اوور ہیٹ نا ہو جائے۔ڈؤائس کو دسٹ پروف اور واٹر پروف ثابت کرنے کے لیے بھی ٹیسٹ کیا گیا۔تمام ٹیسٹ کو کامیابی سے فیس کرنے کے بعد ایس 5 ایک کامیاب فون کی شکل میں سامنے آیا ہے۔ (اس پورے ٹیسٹ کی تصاویر آپ اوپر گیلری میں دیکھ سکتے ہیں)

تاریخ اشاعت: 2014-04-14

More Technology Articles