Samsung Galaxy Note 4 with 5.7-inch QHD screen unveiled

Samsung Galaxy Note 4 With 5.7-inch QHD Screen Unveiled

سامسنگ گلیکسی نوٹ 4 منظر عام پر آگیا

سامسنگ گلیکسی کی فیملی میں نوٹ 4 یقیناً ایک خوشگوار اضافہ ہوگا۔ سامنے آنے والے اس نئے فیبلیٹ جس کے سکرین سائز میں اضافہ نہیں کیا بلکہ یہ بھی 5.7 انچ سکرین کے ساتھ لیکن کیو ایچ ڈی ریلزولیشن کی وجہ سے 80 فیصد پکسل کے ساتھ سامنے آئے گا۔ اس کی پکسل ڈینسٹی 386ppi سے بڑھ کر 515ppi تک بڑھ گئی ہے۔
یہ بھی سپر امولڈ ہوگا لیکن یہ 2.5D گوریلا گلاس 3کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

گلیکسی نوٹ 4 میں ایس پین کو پہلے سے بہتر گرپ کے ساتھ دوبارہ ڈئزائن کیا گیا ہے۔اس میں شامل نیا ’ سنیپ نوٹ ایپ‘ پرنٹڈ ڈاکیومنٹس کی تصاویر کو قابلِ تدوین ٹیکسٹ میں تبدیل کر دے گا۔
یہ فیبلیٹ دو ورزنز میں دستیاب ہوگا۔ایک سنیپ ڈراگن 805 چپ سیٹ اور ایل ٹی ای کیٹ 6 کی ربط سازی کے ساتھ ، اور دوسرا ایکسزینوس 5433 اور ایل ٹی سی کیٹ 4 کی ربط سازی کے ساتھ۔

(جاری ہے)

یہ فیبلیٹ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا۔
کیمرہ اپ گریڈ کیا گیا ہے۔میں کیمرہ 16 ایم پی سینسر آپٹیکل تصویری استحکام کے ساتھ ہو گا۔ سامنے کا کیمرہ 3.7 ایم پی سینسر اور تیز ترین f/1.9 aperture کے ساتھ منظرِ عام پر آئے گا۔

یہ فیبلیٹ بھی ایلومینیم فریم اور پچھلی سائیڈ پر فوکس لیڈر کی ساتھ سامنے آئے گا۔ یہ فروسٹڈ سفید،چارکول کالا، برونز گولڈن، بلوسم پنک رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس میں 3,220 کی بیٹری کام کرے گی۔اور اگر آپ چاہیں تو کیو آئی وائرلیس چارجنگ پینل کا اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔
گلیکسی نوٹ 4اکتوبر میں دستیاب ہوگا گو کہ اس کی قیمت کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-04

More Technology Articles