Samsung Galaxy Note 5 is inspired by Galaxy S6

Samsung Galaxy Note 5 Is Inspired By Galaxy S6

سام سنگ گلیکسی نوٹ 5 کیا ہوگا؟

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 6 اور گلیکسی ایس 6 ایج(تفصیلات اس صفحے پر) ساری دنیا میں لوگوں کو اتنے پسند آئے کہ سام سنگ کو طلب پوری کرنے کےلیے نئی فیکٹری لگانی پڑ گئی۔
سام سنگ کا نیا فیبلٹ گلیکسی نوٹ 5 بھی منظر عام پر آنے والے ہیں۔ نئے فیبلٹ کے بارے میں جو معلومات سامنے آ رہی ہیں ان سے اندازہ ہے کہ اسے بھی سام سنگ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج سے متاثر ہو کر بنایا جائے گا۔

سام سنگ کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے استعمال کرنے لگا ہے اس لیے نوٹ 5 میں بھی یہ شامل ہو سکتا ہے۔ نوٹ 5 کے کواڈ ایچ ڈی ڈسپلے کی ریزولوشن 1440 x 2560 پکسل ہوسکتی ہے۔
نوٹ 5 میں میٹل اور گلاس ڈیزائن بھی تقریباً ویسا ہی ہو گا جیسا گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کا تھا۔ ڈیزائن کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ہو سکتا ہے نوٹ 5 میں سام سنگ ڈیزائن کو کافی اپ ڈیٹ کرے۔

(جاری ہے)


نوٹ 5 میں گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کے جو فیچر شامل ہونگے اُن میں وائرلیس چارجنگ اور تیز رفتار چارجنگ کے فیچر شامل ہیں۔ تیز رفتار چارجنگ فیچر سے نوٹ 5 آدھے گھنٹے میں 50 فیصد تک چارج ہو جائے گا ۔ یہ ٹیکنالوجی پہلے گلیکسی نوٹ 4 میں متعارف کرائی گئی تھی جسے سام سنگ نے گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج میں بہت بہتر بنایا ہے۔ گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج کو 10 منٹ کی چارجنگ سے 4گھنٹے چلایا جا سکتا ہے۔

گلیکسی نوٹ 5 میں جودوسرے فیچر ہو سکتے ہیں اُن میں فنگر پرنٹ سکینر، دوہرا خم دار ڈسپلے اور ایگزینوس پروسیسنگ چپ شامل ہے جسے گلیکسی ایس 6 اور ایس 6 ایج میں متعارف کرایا گیا تھا۔
افواہیں ہیں کہ گلیکسی نوٹ 5 میں مائیکروایس ڈی سلاٹ اور نا تبدیل ہونے والی بیٹری نہیں ہوگی۔ گلیکسی ایس 6 کے اس فیچر کو تمام صارفین نے نا پسند کیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-26

More Technology Articles