Samsung launches affordable Galaxy S Duos 3

Samsung Launches Affordable Galaxy S Duos 3

سامسنگ کا سستا گلیکسی ایس ڈیو 3 منظر عام پر آگیا

2012 میں سامسنگ کے گلیکسی’’ ایس ڈیو‘‘ اور 2013 میں گلیکسی ایس ڈیو 2 کے بعد سامسنگ اب اپنا ایک اور ہینڈ سیٹ گلیکسی ایس ڈیوس ( ماڈل نمبر SM-G313HU)ریلیز کرنے کے لیے تیار ہے۔اور تقریباََ 13ہزار روپے کی قیمت کے ساتھ دستیاب ہوگا۔
اس نئے ہینڈ سیٹ اور پرانے ایس ڈیو 2 میں پائے جانے والا فرق اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرنا ہے۔اس کے علاوہ باقی فیچرز تقریباً ایک جیسے ہیں۔

ان فیچرز میں اس کا دو سموں پر مشتمل ہونے کے ساتھ ساتھ 4 انچ ڈسپلے جو کہ 480x800 پکسل پر مشتمل ہوگا،HSDPA یعنی 3Gربط سازی، وائی فائی 802.11 b/g/n، بلیو ٹوتھ 4.0، VGA سامنے کا کیمرہ، ایل ای ڈی کے ساتھ 5 ایم پی پیچھے کا کیمرہ،512 ایم بی کی ریم،4 جی بی کی قابلِ توسیع انٹرنل میموری،1500 mAh کی بیٹری شامل ہے۔

سامسنگ گلیکسی ڈیو 3

یہ سمارٹ فون 1.0 GHz ڈیول کور پروسیسر پر کام کرے گا۔

(جاری ہے)

گلیکسی ایس ڈیوس 3 کی دستیابی کے بارے میں ابھی تک کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی مگر امید ہے کہ جلد ہی یہ فون پوری دنیا میں دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2014-09-02

More Technology Articles