Samsung patents a flexible smartphone made of discrete links

Samsung Patents A Flexible Smartphone Made Of Discrete Links

سام سنگ سامنے لائے گا انتہائی حیرت انگیز موبائل فون

جتنی بھی اختراعات سامنے آ رہی ہیں ، ہر کسی کی یہ کوشش ہے کہ ان کی مصنوعات پائیدار ہونے کے ساتھ ساتھ لچک دار بھی ہوں۔ یہی کوشش سمارٹ فون بنانے والوں کی بھی ہے کہ نئے سمارٹ فون لچک دار بھی ہوں۔سام سنگ نے امریکا میں انتہائی لچک دار سمارٹ فون کے لیے حقوق ملکیت (patent)حاصل کر لیے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے سام سنگ سمارٹ فون کو مختلف حصوں میں اس طرح بنائے گا کہ وہ جڑ کر لچک دار سمارٹ فون بن جائیں۔

سمارٹ فون کی بیٹری بھی مختلف حصوں میں بنائی جائے گی۔ سمارٹ فون کے ساتھ ساتھ بیٹر ی بھی مڑ سکے گی۔
ہو سکتا ہے کہ سام سنگ کے موبائل کو الگ الگ حصوں میں مختلف جیبوں میں بھی رکھا جا سکے یا موڑ کر ایک ہی جیب میں رکھ لیا جائے۔
پیٹنٹ سے مکمل فون بننے میں ابھی کافی عرصہ درکار ہے، تاہم اس وقت تک خم دار سمارٹ فون کے صارفین ایل جی کے جی فلیکس 2 سے اپنا دل بہلا سکتےہیں(تفصیلات اس صفحے پر

(جاری ہے)



سام سنگ اس سے پہلے 105 انچ کا ایسا ٹی وی بھی متعارف کرا چکا ہے جو بہت ہی لچک دار ہے۔ اسے درمیان سے موڑا بھی جا سکتا ہے(تفصیلات اس صفحے پر

سام سنگ لچک دار سمارٹ فون کا پیٹنٹ

تاریخ اشاعت: 2015-03-13

More Technology Articles