Samsung Unveils Galaxy S5 Mini

Samsung Unveils Galaxy S5 Mini

سامسنگ گلیکسی ایس 5 منی منظر عام پر آگیا

سامسنگ گلیکسی ایس 5 منی اپنے تمام تر دلچسپ فیچرز کے ساتھ پیش کر دیا گیا ہے۔یہ فون 720p ریزولیشن کے ساتھ 4.5 انچ سپر امولڈ سکرین کے ساتھ سامنے آئے گا۔ سامسنگ گلیکسی ایس 4 منی کی پیمائش 124.6x61.3x8.9 ایم ایم اور وزن 107 گرام کے مقابلے میں اس کی پیمائش 131.1x64.8x9.1ہے اور اس کا وزن 120 گرام ہے۔

اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی پکسل ڈینسٹی 256ppi سے 326ppi تک پہنچ گئی ہے۔
یہ IP67 سرٹیفائیڈ ہے جس کا مطلب ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ مکمل طور پر ڈسٹ پروف ہونے کے ساتھ ساتھ آدھے گھنٹے تک ایک میٹر پانی کی گہرائی میں رہ سکتا ہے۔
اس کا پچھلا حصہ perforated لیدر کا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ اس میں بھی ہارٹ ریٹ مونیٹر ہے۔

سامسنگ گلیکسی ایس 5 منی چار کورٹیکس A7 کورز1.4GHz پروسیسر،1.5 جی بی ریم،16 جی بی انٹرنل سٹوریج پر مشتمل ہے۔
یہ ہینڈ سیٹ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ کے علاوہ ایس ہیلتھ، پرائیوٹ موڈ،کڈ موڈ، اور الٹرا پاؤر سیونگ موڈ کو سپورٹ کرے گا۔اس میں 2,100mAh کپیسٹی کی بیٹری ہوگی۔

گلیکسی ایس 5 منی

کیمرے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گی۔اس کا کیمرہ بھی 8 ایم پی اور 1080p@30fps ویڈیو پر مشتمل ہوگا۔یہ فون اس ماہ کے آغا زمیں چار مختلف رنگوں میں پیش کر دیا جائے گا۔جن میں چارکول بلیک، شمرلی سفید، الیکٹرک نیلااور کوپر گولڈ شامل ہیں۔قیمت ابھی تک سامنے نہیں ہے لیکن یہ فون ڈبل سم کے ساتھ آئے گا۔

تاریخ اشاعت: 2014-07-02

More Technology Articles