Sony Xperia Z4's camera and interface in latest picture leaks

Sony Xperia Z4's Camera And Interface In Latest Picture Leaks

سونی ایکسپیریا زیڈ 4 کی نئی لیک تصاویر

سونی ایکسپیریا زیڈ 4 ٹیبلٹ کے حوالے سے تو ہم پہلے تفصیلی خبر دے چکے ہیں(تصاویر، ہارڈ وئیر اور دیگر تفصیلات اس صفحے پر) مگر سونی کا ایکسپیریا زیڈ 4 اُن فونز میں سے ایک ہے جس کا لوگوں کو شدت سے انتظار ہے، اسی لیے اس کے حوالے سے آنے والی چھوٹی سے چھوٹی خبر بھی موبائل فون ویب سائٹ پر بڑی جگہ پاتی ہے۔ سونی کے ایکسپیریا زیڈ 4 کی جو مزید تصاویر سامنے آئیں ہیں، ان سے فون کے کیمرے اور دیگر ہارڈ وئیر کا بھی پتہ چلتا ہے۔

تفصیلات کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ اس ڈیوائس کا کیمرہ 20.7 میگا پکسل، سکرین 5.2 انچ فل ایچ ڈی ڈسپلے، پراسیسر کوالکم سنیپ ڈریگن 810 ، ریم 3 جی بی اور سٹوریج 32 جی بی ہو گی۔ یہ ڈیوائس آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہوگی ۔ابھی تک اس سمارٹ فون کی لانچنگ کی تاریخ کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں ہیں۔

(جاری ہے)

تاریخ اشاعت: 2015-04-06

More Technology Articles