Telenor Pakistan launches affordable 3G mobile phones

Telenor Pakistan Launches Affordable 3G Mobile Phones

ٹیلی نار پاکستان نےسستے 3 جی موبائل فون متعارف کرا دئیے

آج کراچی میں ہوئی ایک تقریب کے دوران ٹیلی نار نے سستے 3 جی موبائل فون متعارف کرائے ہیں۔ ٹیلی نار نے جو موبائل فون متعارف کرائے ہیں اُن میں ایک ٹیلی نار ایزی 3 جی فیچر فون ہے۔ اس فون کی خصوصیات میں فرنٹ کیمرہ اور شوشل میڈیا ایپلی کیشنز ہیں۔ ان ایپلی کیشنز میں فیس بک، ٹوئیٹر اور وٹس ایپ شامل ہیں۔ ٹیلی نار نے دوسرا فون ٹیلی نار سمارٹ 3 جی کے نام سے متعارف کرایا ہے۔

اس سمارٹ فون میں ٹیلی نار میوزک، ٹیلی نار ایپ سٹور، وائبر، سکائپ اور شوشل میڈیا ایپلی کیشنز شامل ہیں۔
ان فونز کے ساتھ ٹیلی نار 18 ماہ کی وارنٹی بھی دے رہا ہے۔وارنٹی کے ساتھ ساتھ صارفین کو پہلے 6 ماہ میں 600 روپے کا بیلنس اور 3 جی بی ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔ یہ دونوں فونز 15 اپریل سے تمام ٹیلی نار سیلز اینڈ سروس سنٹر، فرنچائز اور منتخب موبائل شاپس پر دستیاب ہونگے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار نے i2 پاکستان کے ساتھ ڈسٹری بیوشن کا معاہدہ بھی کیا ہے جس کے تحت آئی 2 اپنے 800 سنٹرز پر موبائل کی فروخت اور وارنٹی کی سروس مہیا کرے گا۔
پاکستان کے 78 شہروں میں ٹیلی نار 3 جی کے 35 لاکھ صارفین ہیں۔ ٹیلی نار نے کرک، ٹانک، ڈیرہ اللہ یار، شانگلا، گمبٹ، چکوال اور بارکھان میں تھری جی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ یہاں صارفین کو دو ہفتوں کے لیے مفت تھری جی سروس فراہم کی جائے گی۔ صارفین ہر روز 50 ایم بی ڈیٹا مفت استعمال کر سکیں گے۔ 2 جی کے صارفین سے حسب معمول ڈیٹا بنڈل کے حساب سے چارجز وصول کیے جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-07

More Technology Articles