The VAIO Phone is now official, costs $420 in Japan

The VAIO Phone Is Now Official, Costs $420 In Japan

وایو (VAIO)کا سب سے پہلا سمارٹ فون وایو فون

وایو(VAIO) کارپوریشن کے سونی سے الگ ہونے کے بعد اس میں اب بھی 95 فیصد حصص جاپانی کمپنیوں کے ہی ہیں۔وایو نے اپنا سب سے پہلا سمارٹ فون وایو فون کے نام سے متعارف کرایا ہے۔
اس سمارٹ فون میں 1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور پراسیسر ہے جبکہ چپ سیٹ غالباً سنیپ ڈریگن 410 ہے۔ وایو فون میں ریم 2 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 16 جی ہے، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ کی بدولت بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔


وایو فون میں 720p ریزولوشن کے ساتھ 5 انچ آئی پی ایس ڈسپلے سکرین ہے۔رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔2500 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ وایو فون کی پیمائش 141.5 x 71.3 x 7.95ملی میٹر اور وزن 130 گرام ہے۔
اپنی خصوصیات کی بنا پر یہ پینا سونک کے ایلوگا یو 2 کی طرح کا ہی ہے(تفصیلات اس صفحے پر) مگر فرق یہ ہے کہ ایلوگا یو 2 کی سکرین فل ایچ ڈی ہے۔

(جاری ہے)

وایوفون میں اینڈریوڈ 5.0 لولی پاپ انسٹال ہے۔ جاپان میں اس سمارٹ فون کی قیمت 420 ڈالر ہے۔

وایو فون

تاریخ اشاعت: 2015-03-13

More Technology Articles