Unannounced Windows Phone handset by LG leaks out

Unannounced Windows Phone Handset By LG Leaks Out

ایل جی کا نیا سمارٹ فون

ونڈوز فون آپریٹنگ سسٹم والے ایک ایل جی سمارٹ فون کی تصویر بہت زیادہ گردش کر رہی ہے۔ نئی ڈیوائس ویریزن وائرلیس کے ذریعے لانچ کی جائے گی، اس لیے اندازہ ہے کہ یہ نئی ڈیوائس امریکی مارکیٹ میں جلدی متعارف کرائی جائے گی۔
ایل جی کی جانب سے اس ڈیوائس کے لیے ابھی تک ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔

(جاری ہے)

نہ ہی اس ڈیوائس کے حوالے سے کوئی تفصیل دستیاب ہے۔ ابھی تک بس اس بات کی تصدیق ہو سکی ہے کہ اس ڈیوائس میں فرنٹ کیمرہ اور 4 جی ایل ٹی ای سپورٹ ہو گی۔
ڈیزائن پر بات کی جائے تو توقع ہے کہ یہ کم یا متوسط درجے کی ڈیوائس ہو گی۔جیسے ہی اس کے حوالے سے مزید اطلاعات سامنے آئیں گی ہم اپنے قارئین کو اس سے ضرور آگاہ کریں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-17

More Technology Articles