Xiaomi launches its first phone of 2015, the Redmi 2

Xiaomi Launches Its First Phone Of 2015, The Redmi 2

زیاؤمی(Xiaomi) کی جانب سے سال 2015 کا پہلا فون ریڈمی ٹو(Redmi 2)

زیاؤمی(Xiaomi) نے سال 2015 کا پہلا موبائل لانچ کر دیا ہے۔اس موبائل کا نام ریڈمی 2 (Redmi 2) ہے۔یہ موبائل زیاؤمی کے پچھلے موبائل ریڈمی 1 ایس(Redmi 1S)کا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔اس فون میں ڈبل سم فور جی فیچر، نیا 64 بٹ سنیپ ڈریگن 410 پراسیسر، ایک جی بی ریم، اور نیا اڈرینو(Adreno) 306 جی پی یوہیں۔ بیٹری بھی 2200 ایم اے ایچ کی ہے۔ یہ فون پانچ مختلف رنگوں سیاہ، سفید، گلابی، سبز اور پیلے میں دستیاب ہے۔

اس قیمت 112 ڈالر ہے، یعنی پاکستانی 11500 روپے کے قریب.

زیاؤمی ریڈمی 2

اس کی مزید تفصیلات کچھ اس طرح سے ہیں۔

(جاری ہے)


4.7 انچ سکرین سائز، آئی پی ایس ڈسپلے،1280×720 ریزولوشن، 312 پی پی آئی
1.2 گیگا ہرٹز کواڈ کور، کوالکم سنیپ ڈریگن 410 64 بٹ پراسیسر
ڈبل سم، دو کارڈ سلاٹس کے ساتھ
ایڈرینو 306 جی پی یو
1جی بی ریم، 8 جی بی فلیش میموری، مائیکرو کارڈ سلاٹ
4 جی ایل ٹی ای، وائی فائی 802 11 بی/بی/این، بلوٹوتھ 4.0 ، جی پی ایس اور 3.5 ایم ایم ہیڈ سیٹ آڈیو جیک
کورٹکس اے 53، A7 سے ڈیڑھ گنا بہتر
ڈبل سم 4جی ایل ٹی ای(ٹی ڈی ڈی / ایف ڈی ڈی)، کنکشن سپیڈ 150 میگا بائٹس فی سیکنڈ تک
2200 ایم اے ایچ کی سام سنگ لیتھیم پولیمر بیٹری
8 میگا پکسلز کا رئیر اور 2 میگا پکسلز کا فرنٹ فیس کیمرہ
133 گرام، 9.4 ایم ایم
بیک کور کے لیے 5 رنگ
ایم آئی یو آئی 6

تاریخ اشاعت: 2015-01-06

More Technology Articles