5 to 7 million Samsung users to switch to iPhone 7

5 To 7 Million Samsung Users To Switch To IPhone 7

سام سنگ کے 50 سے 70 لاکھ صارفین کے آئی فون پر منتقل ہونے کا امکان

نوٹ 7 کے بند ہونے کےبعد سام سنگ نے اپنے صارفین کو سام سنگ گلیکسی نوٹ 7 خریدنے پر 100 ڈالر تک کی رعایت دینے کا اعلان بھی کیا مگر اس کے باوجود بہت سے صارفین آئی فون پر منتقل ہو رہے ہیں۔
کنزیومر مارکیٹ کے حوالے سے تجزیے پیش کرنے والی کمپنی کے جی آئی کے منگ چی کو کا کہنا ہے اس سال سام سنگ کے 50 سے 70 لاکھ صارفین نے سام سنگ کی بجائے آئی فون 7 لیں گے۔

بہت سے صارفین آئی فون7 کی بجائے ایل جی وی 20 یا گوگل پکسل ایکس ایل پر بھی منتقل ہوسکتے ہیں۔
ایک سروے کے مطابق اس وقت سام سنگ کے 40 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اگلی بار سام سنگ کی ڈیوائس نہیں لیں گے۔ ای کامرس سلوشنز نامی فرم نے اپنے سروے میں سام سنگ کے 1020 امریکی صارفین سے سوال پوچھا تھا کہ کیا وہ پھر سام سنگ ڈیوائس لیں گے تو سروے میں شریک 40فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ سام سنگ کی ڈیوائس نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

30فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ آئی فون پر منتقل ہو رہے ہیں۔
پچھلے دنوں ایک دلچسپ بات یہ بھی سامنے آئی کہ نوٹ 7 کو دوسری بار واپس منگوانے کےباوجود اس کے صارفین کی تعدا د بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ سام سنگ اپنے بہت سے صارفین کو خصوصی پیکنگ میٹریل بھی بھجوا چکا ہے مگر اس کے باوجود اس ہفتے نوٹ 7 کے صارفین کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

5 to 7 million Samsung users to switch to iPhone 7
تاریخ اشاعت: 2016-10-18

More Technology Articles