A Speedy Wireless Protocol Is Coming Soon

A Speedy Wireless Protocol Is Coming Soon

وائی فائی کو بھول جائیں۔اب پیش ہے وائی گیگ

2015 میں منظرعام پر آنے والے سمارٹ فونز، ٹیبلٹ اور پرسنل کمپیوٹروں پر روایتی وائی فائی کنکشن سے 10 گنا تیز رفتار پر ڈیٹا بھیجا اور وصول کیا جا سکے گا۔ اس کے لیے جو ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی اسے 60 گیگا ہرٹز(60 gigahertz)کا نام دیا گیا ہے۔یہ نام اسے اس ریڈیو فریکوئنسی کی وجہ سے دیا گیا ہے جو یہ ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے، عام طور پر اسے وائی گیگ(WiGig)کے نام سے جانا جاتا ہے۔

بڑی بڑی کمپنیاں ، جیسے کوالکم، ایپل ، مائیکروسافٹ اور سونی ،اس حوالے سے کافی عرصے سے کام کر رہی تھیں۔وائی گیگ ٹیکنالوجی کی حامل ایک ڈیوائس بنائی بھی جا چکی ہے مگر اب عام صارفین2015 میں ہی اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکیں گے۔
وائی گیگ پر تیز رفتاری سے ڈیٹا کی ترسیل کا عمل ہائی فریکوئنسی ریڈیو سگنل کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

(جاری ہے)

60 گیگا ہرٹز فریکوئنسی کی بدولت ایک سیکنڈ میں 7 جی بی ڈیٹا ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔

اس وقت جو بہترین وائی فائی دستیاب ہیں ان میں 5 میگا ہرٹز پر 433 میگا بائٹس فی سیکنڈ ڈیٹا ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔
موبائل ڈیوائس کےلیے پروسیسر اور چپ بنانے والی کمپنی کوالکم نے وائی گیگ کے حوالے سے کافی کام کیا ہے۔لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2015 میں کوالکم نے گھریلو اور دفتری صارفین کے لیے وائی گیگ راؤٹر کو نمائش کےلیے پیش کیا جس کی فروخت 2015 کے آخر میں شروع ہوگی۔
کوالکم اپنے پروسیسرز اور چپ کو بھی وائی گیگ کی سپورٹ کے قابل بنا رہا ہے۔ 2015 کے وسط میں وائی گیگ کی سپورٹ کرنے والے فون اور ٹیبلٹ منظر عام پر آ جائیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2015-01-19

More Technology Articles