Alcatel appoints United Mobile as its Official Distributor in Pakistan

Alcatel Appoints United Mobile As Its Official Distributor In Pakistan

الکاٹل نے پاکستان میں یونائیٹڈ موبائل کو اپنا ڈسٹری بیوٹر مقرر کرنے کا اعلان کردیا

بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی الکاٹل (Alcatel)نے پاکستان میں اپنے آپریشنز مزید پھیلانے کی غرض سے اپنے اسمارٹ فونز کے لئے یونائیٹڈ موبائل کو سیکنڈ آفیشل ڈسٹری بیوٹر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسمارٹ فونز مقامی صارفین کی سہولت کے لئے یونائیٹڈ موبائل کی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہوں گے۔

الکاٹل 170 سے زائد ممالک میں خدمات فراہم کرتی ہے اور پاکستان کو اہم مارکیٹ کے طور پر دیکھتی ہے جسے بتدریج ٹیکنالوجی مارکیٹ بننے کے باعث یہاں اس کے لئے ترقی کے وسیع مواقع سازگار ہیں۔

دوسری جانب یونائیٹڈ موبائل آئی ایس او 9001 سرٹیفکیشن کی حامل ہے اور وہ قابل اعتماد ڈسٹری بیوٹر کے طور پر معروف ہے۔ یہ ڈسٹری بیوشن کے اعتبار سے جامع اور پائیدار سہولیات کی حامل ہے جس کے باعث یہ بلاکسی رکاوٹ کاروباری سطح پر پھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)



اس موقع پر الکاٹل کے جنرل منیجر برائے پاکستان، مصر اور مشرق وسطیٰ، نعمان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا، "الکاٹل ایک بین الاقوامی برانڈ ہے اور عالمی سطح پر 23 مقامات پر تحقیق و ترقی کے مراکز اور 21 فیکٹریوں کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے موبائل سپلائیر کی فہرست میں شامل ہے۔

ہم پاکستان میں آپریشنز کے آغاز پر انتہائی خوش ہیں۔ ہم پاکستان کو زیادہ ترقی کرنے والی مارکیٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ملک میں 3Gاور 4Gکی آمد کے ساتھ ہمارا ارادہ ہے کہ پاکستان میں کم قیمتوں کی حامل جدید ڈیوائسز فراہم کی جائیں۔ کنٹری منیجر پاکستان و افغانستان فرحان خان کی جانب سے پاکستان کے آپریشنز کی قیادت کی جارہی ہے جن کے ساتھ ان کی پرعزم ٹیم پاکستان کے تمام بڑے شہروں کا احاطہ کررہی ہے۔
"

اس موقع پر یونائیٹڈ موبائل کے ڈائریکٹر سید اعجاز حسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا، "الکاٹل بطور ایک برانڈ فرانس میں 1872 سے اپنے آغاز اور ٹیلی کمیونکیشنز انڈسٹری کی طویل تاریخ کے ساتھ صارفین سے بھرپور مضبوطی سے وابستہ ہے۔ ہم باقاعدہ طور پر کم قیمتوں کے حامل اپنے جدید ترین اسمارٹ فونز کو صارفین کے لئے متعارف کرانے پر خوشی محسوس کررہے ہیں۔
ہم پاکستان میں اپنے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور کسٹمر کیئر نیٹ ورک کے ذریعے اپنے صارفین کو 16 سال سے خدمات فراہم کررہے ہیں ۔"

الکاٹل کے اسمارٹ فون نوجوانوں کے ساتھ وابستہ سمجھتے جاتے ہیں۔ اس طرح وہ ان کی ذاتی اور مستند طریقے کی حامل ضروریات پوری کرتے ہیں۔ کمپنی اپنے صارفین کو جدت، اعلیٰ کارکردگی کی موبائل ڈیوائسز کے ساتھ من پسند استعمال کی سہولت فراہم کرتی ہیں جس کے نتیجے میں صارفین کو اپنی روز مرہ زندگی میں لطف اندوز ہونے کے لئے نئے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔

Alcatel appoints United Mobile as its Official Distributor in Pakistan
تاریخ اشاعت: 2016-08-08

More Technology Articles