Android is the most popular mobile OS of the world

Android Is The Most Popular Mobile OS Of The World

اینڈرائیڈ دنیا کا مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم بننے کی وجہ سامنے آگئی!

کیا آپ بھی اس بات سے حیران ہیں کہ اینڈرائیڈ کی اس تیز رفتاری سے مقبولیت کی کیا وجہ ہے؟ان سب کی ایک وجہ مارکیٹ میں آنے والی نئے کم قیمت اینڈرائیڈ ہینڈ سیٹ ہیں۔ایک نئی تحقیق کے مطابق زیادہ تر نئے رائیڈ فونز کی قیمت 20,000 روپے سے بھی کم ہے۔
آئی ڈی سی کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 58.6 فیصد اینڈرائیڈ فونز کی قیمت 200 ڈالر سے بھی کم ہے۔

مینو فیکچرز جن میں زیومی، ہواوے، لینوو شامل ہیں جن کی طرف سے ایسے بہت سے کم قیمت اینڈرائیڈ فونز مارکیٹ میں آئے ہیں جو کہ بہت جلد صارفین کی ضرورت بھی بن گئے ہیں۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آئی فونز اور ونڈوز فون کی مارکیٹ شئیر میں کمی کیا وجہ رہی ہے۔اینڈرائیڈ فونز کے مقابلے میں جس کی مارکیٹ شیئر 84.7 فیصد ہیں آئی فونز اور ونڈوز فون کے مارکیٹ شیئر بالترتیب 11.7 فیصد اور 2.5 فیصد ہیں۔

(جاری ہے)

یہ نمبرز مکمل کہانی بیان نہیں کرتے ، تاہم ایپل کی جانب سے ابھی تک کوئی بھی ایسا فون پیش نہیں کیا گیا جس کی قیمت 200 ڈالر سے کم ہو، لیکن اس کے باوجود کہ مستقبل میں بھی ایپل کم قیمت فون ریلیز کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا اسکے منافع کی شرح کافی مضبوط ہے۔
البتہ ونڈوز فون کی جانب سے 200 ڈالر سے کم قیمت کے فونز سامنے آئے ہیں اس لیے اینڈرائیڈ کو مستقبل میں اس طرف سے کچھ مقابلے کی فضا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔اگر ونڈوز فون کے کم قیمت فونز صارفین کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں توآنے والی سہ ماہی میں مارکیٹ شیئرز کی رپورٹ خاصی دلچسپ ہو سکتی ہے.

تاریخ اشاعت: 2014-08-18

More Technology Articles