Android malware using Google Talk to make strange calls, send texts

Android Malware Using Google Talk To Make Strange Calls, Send Texts

نیا اینڈروئیڈ مال وئیر جو گوگل ٹاک کے ذریعے کال اور میسجنگ کر سکتا ہے

سیکورٹی ماہرین نے سٹاپ واچ ایپ میں ایک نئے اینڈروئیڈ ٹروجن کا پتا چلا یا ہے۔ یہ ٹروجن گوگل ٹاک کو استعمال کرتے ہوئے فون کال اور میسجنگ کر سکتا ہے۔
سافٹ پیڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس ٹروجن کا کوڈ نام Android/Trojan.Pawost ہے۔ یہ انسٹال ہوتے ہی اپنی سرگرمیاں شروع کر دیتا ہے، جس سے ہینڈ سیٹ کی نوٹیفیکیشن سکرین پر گوگل ٹاک کا آئیکون ظاہر ہوجاتا ہے۔


اس ٹروجن کی وجہ سے سامنے آنے والے نوٹیفیکیشن پر کچھ بھی نہیں لکھا ہوتا۔ان خالی نوٹیفیکیشن سے صارفین کو ٹروجن کی موجودگی کا پتہ چل سکتا ہے۔اگر صارفین اسے بروقت ان انسٹال نہ کریں تو یہ گوگل ٹاک سے نامعلوم نمبروں پر کال کرتا رہتا ہے۔
صارفین کو اس ٹروجن کی کالز کا آسانی سے معلوم نہیں ہوتا۔ کال کے دوران ٹروجن ڈسپلے آف رکھتا ہے مگر سی پی یو کام کر رہا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حیرت کی بات یہ ہے کہ ٹروجن جن نمبروں پر کال کرتا ہے وہ درست نمبر نہیں ہوتے اور 1-259سے شروع ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹروجن زیادہ تر چینی صارفین کو ٹارگٹ کرتا ہے۔
ماہرین نے جب اس ٹروجن کے بارے میں مزید تحقیق کی تو پتہ چلا کہ یہ صارفین کی حساس معلومات جیسے آئی ایم ایس آئی کوڈز، آئی ایم ای آئی نمبرز، سی سی آئی ڈی آئی، ہینڈ سیٹ کی تفصیلات اور انسٹال ایپلی کیشنز کی معلومات بھی جمع کر سکتا ہے۔
یہ ٹروجن جمع کیے ہوئے ڈیٹا کو انکرپٹ کر کے ریموٹ سرور پر بھیج سکتاہے۔یہ ٹروجن ٹیکسٹ میسیجز بھی بھیج سکتا ہے اور ان کمنگ کو بلاک بھی کرسکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ٹروجن ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور صرف چینی صارفین کو ہی ٹارگٹ کر رہا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-06-22

More Technology Articles