Apple iPhone production is shifting from humans to robots

Apple IPhone Production Is Shifting From Humans To Robots

اب انسانوں کی بجائے روبوٹس سے آئی فون بنانے کا کام لیا جائے گا

آپ کاسمارٹ فون کون بناتا ہے؟ ظاہر ہے آپ کو اپنے سمارٹ فون بنانے والی کمپنی کا نام معلوم ہے۔لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کا سمارٹ فون پرزوں سے موبائل کی شکل میں کیسے آتا ہے؟ کیسے اس کی اسمبلنگ کی جاتی ہے؟
ہمارے فون جتنے مرضی جدید ہوں مگر ابھی تک انہیں انسان ہی بناتے ہیں تاہم اب سمارٹ فون بنانے کے لیے انسانوں کی بجائے روبوٹ بھی استعمال ہونگے۔

سب سے پہلے روبوٹ جس کمپنی کے سمارٹ فون بنائیں گے، وہ ایپل ہے۔اب آئی فون انسانوں کی بجائے روبوٹ بنائیں گے۔
انسانوں کی جگہ روبوٹس سے آئی فون بنوانے کا مقصد ایک تو کام کی رفتار میں اضافہ ہے اور اس سے پروڈکشن کا عمل محفوظ بھی ہوجائے گا۔فاکس کون ، جو آئی فون بناتی ہے ، وہ اپنی ایک فیکٹری میں آدھی ورک فورس کو روبوٹس سےتبدیل کر رہی ہے۔

(جاری ہے)


چین کی کنشان کاؤنٹی میں فاکس کان کی ایک فیکٹری میں پچھلے چند سالوں میں ورک فورس ایک لاکھ دس ہزار سے کم کر کےپچاس ہزار کر دی گئی ہے۔
ان ملازمین کی جگہ اب روبوٹس اور مصنوعی ذہانت سے آئی فون کی پروڈکشن ہوگی۔ پروڈکشن میں انسانوں کی جگہ روبوٹس استعمال کرنے کے کئی فوائد ہیں۔ ایک فائدہ تو یہ ہے کہ موبائل فونز کے حوالے سےخبریں لیک نہیں ہونگی، دوسرا ملازمین سے انسانیت سوز سلوک کے حوالے سے جو رپورٹس سامنے آتی ہیں، کمپنیوں کو اُن کی پریشانی بھی نہیں ہوگی۔ پروڈکشن کی سپیڈ بڑھ جائے گی۔ تاہم اس سب فائدے سے بڑا نقصان بے روزگاری میں اضافہ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-05-25

More Technology Articles