Apple is hosting an event March 9, likely for the Apple Watch

Apple Is Hosting An Event March 9, Likely For The Apple Watch

ایپل واچ کی تمام تفصیلات 9 مارچ کو منظر عام پر آجائیں گی

ایپل 9 مارچ کو سان فرانسسکو میں میڈیا کے لیے ایک تقریب کاانعقاد کر رہا ہے۔ اس تقریب میں اپریل میں سامنے آنے والی ایپل واچ کی تفصیلات بتائی جائیں گی۔ ان تفصیلات میں ایپل واچ کی قیمت اور دوسرے خواص سے متعلق معلومات فراہم کی جائیں گی۔ اب تک ایپل نے ایپل واچ کے اجرا کے لیے کسی باقاعدہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)


ایپل نے پچھلے سال ستمبر میں ایپل واچ کا اعلان کیا تھا۔

کچھ دن پہلے جو اطلاعات آئی تھیں ان میں کہا گیا تھا کہ ایپل اپنے اعلان کے برعکس ایپل واچ سے طبی آلات ختم کر رہا ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس حوالے سے 9 مارچ کی تقریب خاصی اہم ہے جب بلی پوری طرح تھیلے سے باہر آ جائےگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-02-27

More Technology Articles