Apple is still on top of the tablet market

Apple Is Still On Top Of The Tablet Market

منافع میں کمی کے باوجود ایپل ٹیبلٹ مارکیٹ میں سب سے اوپر

آئی ڈی سی کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 39.6 ملین ٹیبلٹ فروخت کے لیے پیش کیے گئے۔ یہ پچھلے سال اسی عرصے میں فروخت کیے گئے 46.4 ملین یونٹ سے 14.7فیصد کم ہیں۔تازہ ترین اعدد و شمار کے مطابق(تفصیلات اس صفحے پر) ایپل کے منافع میں پہلی بار کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کےباوجود ٹیبلٹ مارکیٹ میں ایپل کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔

ایپل نے جنوری سے مارچ تک 10.3 ملین آئی پیڈز فروخت کے لیے پیش کیے۔

(جاری ہے)

ایپل کا مارکیٹ شیئر 25.9فیصد ہے۔ پچھلے سال اسی عرصے میں ایپل کا مارکیٹ شیئر 27.2فیصد تھا اور اس نے 12.6فیصد ٹیبلٹ فروخت کیے تھے، جو موجودہ فروخت سے تقریباً 18.8فیصد زیادہ ہے۔
ایپل کے بعد فہرست میں دوسرا نمبر سام سنگ کا ہے، جس نے اس سہ ماہی میں 6 ملین ٹیبلٹ فروخت کیے۔ امیزون اور لینوو کی فروخت ایک سی رہی ، یعنی 2.2 ملین یونٹ پانچواں نمبر ہواوے کا ہے ، جس نے 2.1 ملین یونٹ فروخت کیے۔
آئی ڈی سی کی مکمل رپورٹ پڑھنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

Apple is still on top of the tablet market
تاریخ اشاعت: 2016-04-29

More Technology Articles