Chan Zuckerberg initiative pledges 3B

Chan Zuckerberg Initiative Pledges 3B

چین زکربرگ انیشی ایٹیواگلے 10 سالوں میں بیماریوں کے خلاف جنگ کے لیے 3 ارب ڈالر خرچ کرے گا

آج  مارک زکربرگ اور اس کی بیوی  چین پریسیلانے چین  زکربرگ انیشی ایٹیو کے تحت اگلے دس سالوں میں بیماری کے خلاف جنگ کےلیے 3ارب ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔سان فرانسسکو میں ایک تقریب دوران  انہوں نے اعلان کیا کہ یہ رقم بیماریوں سے حفاظت، علاج اور  بیماروں کی بہتر دیکھ بھال کے لیےخرچ کی جائے گی۔مارک برگ کا کہنا تھا کہ انہیں اس صدی کے آخر تک دنیا کی تمام بیماریوں کے خاتمے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)


مارک زکر برگ نے بذریعہ فیس بک لائیو ویڈیو اپنے روڈ میپ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ سائنسدانوں اور انجینئروں کو ایک جگہ جمع کریں گے۔ٹولز اور ٹیکنالوجی بنائیں گے اور اس حوالے سے سائنس کی ترقی کے لیے اس تحریک کو بڑھائیں گے۔
مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ نے اپنی  بیٹی کی پیدائش پر فیس بُک میں اپنے  45 ارب ڈالر مالیت کے حصص کی آمدنی فلاحی کاموں پر خرچ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-22

More Technology Articles