Corning Gorilla Glass 5 will protect phones from selfie junkies butterfingers

Corning Gorilla Glass 5 Will Protect Phones From Selfie Junkies Butterfingers

کورنگ کا گوریلا گلاس 5 سیلفی کے شائقین کے سمارٹ فونز بھی محفوظ رکھے گا

پچھلے کئی سالوں سے کورنگ کے سخت گلاس سمارٹ فونز کی سکرین کی حفاظت کر رہے ہیں۔ دنیا بھر میں 4.5ارب ڈیوائسز کی حفاظت کورنگ گلاس ہی کر رہے ہیں۔ کورنگ گلاس سمارٹ فون کی سکرین کو نیچے گرنے یا جیب میں سکوں یا چابیوں کی خراشوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس کا نیا گوریلا گلاس 5 پہلے اور مارکیٹ میں موجود دوسرے سکرین گلاس سے زیادہ محفوظ ہے۔

کورنگ کا کہنا ہے کہ کورنگ گوریلا گلاس 5 اب 80 فیصد سے زیادہ مواقع پر 1.6میٹر کی بلندی سے گر کر بھی محفوظ رہے گا۔ یعنی اگر سیلفی کے شائقین کے سمارٹ فون سیلفی بناتے ہوئے نیچے گر جائیں تو کورنگ گوریلا گلاس 5 کی بدولت وہ محفوظ رہیں گے۔
کورنگ کا کہنا ہے کہ یہ ورژن تجارتی پیمانے پر دستیاب ہے اور اس سال کے آخر میں آنے والی ڈیوائس میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)


دی ورج
کے مطابق ڈیوائس کے 80 فیصد بچنے کا چانس 0.6 ملی میٹر موٹائی والے گوریلا گلاس 5 کا ہے۔ اس سے پتلے گلاس میں سمارٹ فون بچنے کا چانس یہی نہیں ہوگا۔ کورنگ 0.4 ملی میٹر گلاس بھی بنا چکا ہے۔
سمارٹ فون کے گر کر بچنے کا انحصار اس گرنے کی رفتار اور انداز پر بھی ہوتا ہے۔کورنگ کے وائس پریزیڈنٹ اور جنرل منیجر جون بین کا کہنا ہے کہ اگر کوئی گلاس بیزل سے آگے نکلا ہوا ہوتو اس کے ٹوٹنے کے چانسز بیزل سے محفوظ کیے گلاس کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-21

More Technology Articles