Do not believe the hoax Facebook is NOT about to start charging for private profiles

Do Not Believe The Hoax Facebook Is NOT About To Start Charging For Private Profiles

فیس بک کے متعلق افواہ پر فیس بک کی وضاحت

پچھلے کچھ دنوں سے فیس بک پر ہی فیس بک کے حوالے سے یہ افواہ گردش کررہی تھی کہ فیس بک صارفین کے پروفائل کو پرائیویٹ رکھنے کے لیے فیس چارج کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی فیس سے بچنے کا توڑ یہ بتایا گیا کہ اس پیغام کو پیج پر کاپی کر کے پیسٹ کر دیں(صرف پیسٹ، شیئر نہیں)۔
افواہ میں کہا گیا کہ فیس بک پروفائل کو پرائیویٹ رکھنے کے لیے 5.99ڈالر چارج کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاہم اگر اس میسج کو کاپی کر کے پیج پر پیسٹ (صرف پیسٹ، شیئر نہیں)کیا جائے تو یہ مفت ہے۔

(جاری ہے)

اگر ایسا نہ کیا گیا تو صارفین کی تمام پوسٹ پبلک ہوجائیں گی، حتیٰ کہ وہ میسیجز اور تصاویر بھی جو وہ ڈیلیٹ کر چکے ہیں۔آخر میں کہا گیا کہ کاپی اور پیسٹ کرنے میں جاتا ہی کیا ہے۔
فیس بک نے اس کے جواب میں کہا کہ فیس بک کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ فیس بک مفت ہے اور مفت رہے گا۔ فیس بک نے صارفین سے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ پر پڑھی جانے والی ہر چیز پر یقین مت کیا کریں۔
اس طرح کی افواہیں کوئی نئی بات نہیں۔ اس سے پہلے یہی افواہ 2013 میں سامنے آ چکی ہے، اور اب پھر تھوڑے سے الفاظ کی تبدیلی سے دوبارہ پھیلنے لگی۔

Do not believe the hoax Facebook is NOT about to start charging for private profiles
تاریخ اشاعت: 2015-09-30

More Technology Articles