Facebook adds HD video uploads

Facebook Adds HD Video Uploads

فیس بک نے اینڈروئیڈ پر ایچ ڈی ویڈیو اپ لوڈ کا فیچر متعارف کرادیا

فیس بک نے آج سے دو سال پہلے آئی او ایس پر ایچ ڈی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت متعارف کرائی تھی۔ اس فیچر کو اینڈروئیڈ ایپ میں متعارف کرانے میں فیس بک کو دو سال لگ گئے حالانکہ اب اینڈروئیڈ فون ایچ ڈی ہی نہیں بلکہ بہت عرصے سے 4K ویڈیوز ریکارڈ کرنے کے قابل ہو گئے ہیں اور لوگ 4Kویڈیو ریکارڈنگ کافیچر استعمال بھی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)


بہت سے صارفین کے پاس سیٹنگ مینو میں ایچ ڈی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کا آپشن ظاہر ہورہا ہے، دیگر صارفین کے پاس بھی جلد ہی یہ آپشن موجود ہوگا۔


فیس بک چند صارفین کے ساتھ ایک نئے اینڈروئیڈ فیچر کو بھی ٹسٹ کر رہا ہے۔ اس فیچر کے تحت صارفین دوسری ایپس استعمال کرتے ہوئے فلوٹنگ ونڈو میں ویڈیو دیکھ سکتے ہیں، صارفین آف لائن دیکھنے کے لیے ویڈیو ڈاؤن لوڈ کرنے کے علاوہ ویڈیو کی کوالٹی بھی منتخب کر سکتےہیں۔

Facebook adds HD video uploads
تاریخ اشاعت: 2016-12-09

More Technology Articles