Facebook brings back SMS to Messenger for Android

Facebook Brings Back SMS To Messenger For Android

فیس بک میسنجر فار اینڈروئیڈ میں دوبارہ ایس ایم ایس کی سہولت متعارف کرا دی گئی

حال ہی میں فیس بک نے موبائل ویب سائٹ سے میسجنگ کا فیچر ختم کیا ہے، جس کا مقصد صارفین کو میسجنگ کے لیے میسنجر ایپلی کیشن کے استعمال پر مجبور کرنا ہے۔ فیس بک نے اب پھر سے صارفین کو میسنجر کی طرف راغب کرنے کے لیے ایپلی کیشن میں ایک اور فیچر پھر دوسری بار متعارف کرایا ہے۔
فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اس کے اینڈروئیڈ صارفین پھر سے میسنجر کو فیس بک چیٹ اور ایس ایم ایس کے لیے استعمال کر سکیں گے ۔

اس سے پہلے 2012 میں یہ فیچر ایپلی کیشن میں متعارف کرایا گیا تھا مگر پھر اسے ختم کر دیا گیا۔
میسنجر پر ایس ایم ایس میں ٹیکسٹ، تصاویر، ویڈیوز اور آڈیو کی سپورٹ ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ سٹیکرز، ایموجیز اور لوکیشن شیئرنگ کے فیچر بھی ہونگے۔ GIFبھیجنے، رقوم بھیجنے، وائس اور ویڈیو کالز کے لیےاور بہت سے دوسرے فیچرز کے لیے میسنجر کو ہی استعمال کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)


فیس بک کا کہنا ہےکہ صارفین کے ایس ایم ایس کے لیے میعاری ایس ایم ایس پروٹوکول ہی استعمال کیا جائے گا، میسنجر کوئی بھی ایس ایم ایس سرور پر اپ لوڈ نہیں کرے گا، نہ ہی صارفین کو ڈیٹا چارجز ادا کرنے ہونگے۔میسنجر میں فیس بک کی چیٹ نیلے ٹیکسٹ ببل کی صورت میں اور ایس ایم ایس چیٹ ارغوانی رنگ میں ہوگی۔
میسنجر کا یہ نیا فیچر آپشنل ہے، صارفین جب چاہیں اسے ڈیایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔ اسے ایکٹیویٹ کرنے کے لیے میسنجر کھولیں، سیٹنگ پر ٹیپ کریں، لسٹ سے ایس ایم ایس سلیکٹ کریں اور اسے اپنی ڈیفالٹ ایس ایم ایس ایپ بنا لیں۔
ابھی یہ فیچر اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

Facebook brings back SMS to Messenger for Android
تاریخ اشاعت: 2016-06-14

More Technology Articles