Facebook confirms Live Video is coming to desktops

Facebook Confirms Live Video Is Coming To Desktops

فیس بک لائیو ویڈیو کو ڈیسک ٹاپ پر بھی متعارف کرائے گا

موبائل صارفین کےلیے تو فیس بک لائیو کا فیچر پہلے سے ہی دستیاب ہے مگر اب یہ ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگا۔
فیس بک نے تصدیق کی ہے کہ وہ صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ سے لائیو براڈ کاسٹ کی سہولت شروع کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)


ذرائع کا کہنا ہے کہ صحافیوں، ویڈیو لاگرز اور دوسرے صارفین کی طرف سے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کے لیے لائیو فیچر متعارف کرانے کا مطالبہ کافی زور پکڑ گیاتھا، جس کی وجہ سےیہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔
ابھی یہ فیچر صرف چند صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے، چند ماہ میں اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

Facebook confirms Live Video is coming to desktops
تاریخ اشاعت: 2016-09-16

More Technology Articles