Facebook has a new slideshow feature to spice up your photos

Facebook Has A New Slideshow Feature To Spice Up Your Photos

فیس بک نے تصاویر کے لیے نیا سلائیڈ شو فیچر متعارف کرا دیا

فیس بک نے  تصاویر اور ویڈیوز کے لیے ایک نیا سلائیڈ شو فیچر متعارف کرایا ہے۔ اگر آپ نے پچھلے 24گھنٹوں میں پانچ سے زیادہ تصاویر یا ویڈیوز بنائی ہیں  تو فیس بک آپ کے لیے ایک ویڈیو بنائے گا۔ یہ ویڈیو آپ کی نیوز فیڈ میں سب س اوپر نظرآئےگی ۔ اگر آپ چاہیں تو اس کلپ کو اپنی مرضی سے کسٹمائز کر سکتے ہیں۔یہ فیچر اس سال کے شروع میں متعارف کرائی گئی فرینڈ شپ ویڈیو کی طرح ہے۔

صارفین اگر کسی دوست کا سلائیڈ شو دیکھیں تو Try it پر کلک کر کے بھی اس فیچر کو  استعمال کر سکتے ہیں۔
فیس بک نے ابھی صارفین کے لیے صرف 10 تھیمز متعارف کرائی ہیں۔ یہ تھیمز مختلف اوور لے اور بیک گراؤنڈ میوزک استعمال کرتی ہیں۔ان تھیمز میں Inspired, Nostalgic, Playful, Night Out, Birthday, Epic, Thankful,Tropical, Bollywood, اور Amped شامل ہیں۔

(جاری ہے)


اس فیچر کی وجہ سے فیس بک صارفین سلائیڈ شو کے لیے دوسری ایپ انسٹال کرنے سے بچ جائیں گے۔

یہ فیچر پہلے مومنٹس ایپ میں نظر آیا تھا، جس کے بعد اسے دسمبر سے مخصوص صارفین کے ساتھ چیک کیا جاتا رہا تھا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی مزید تھیم بھی متعارف کرائے گا۔ اس ہفتے کے آخر تک یہ فیچر تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا تاہم اینڈروئیڈ صارفین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ یہ فیچر شروع میں آئی او ایس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا ۔

 

تاریخ اشاعت: 2016-06-27

More Technology Articles