FACEBOOK HAS AN IDEA TO TAKE ON UBER

FACEBOOK HAS AN IDEA TO TAKE ON UBER

فیس بک اب رائیڈ شیئرنگ پلیٹ فارم بھی بننے والا ہے

بزنس انسائیڈر کی رپورٹ کے مطابق فیس بک ایونٹس کے پیج پر رائیڈ شیئرنگ کا فیچر متعارف کرا سکتا ہے۔ فیس بک کی پیٹنٹ کی درخواست کے مطابق ایونٹ پیج پر جہاں whether you’re attending or not لکھا ہوتا ہے وہاں Going and driving کا اضافہ ہوجائے گا۔
اس فیچر سے فیس بک سائٹ آپ سے پوچھے گا کہ آپ کتنی سواریاں لے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہاں سے آپ دوسرے لوگوں کو سفر پر جانے کے لیے انوائٹ کر سکتے ہیں، اپنی روانگی کی تاریخ اور مقام ظاہر کر سکتے ہیں۔ آپ چاہیں تو صرف اپنے دوستوں ، دوستوں کے دوستوں یا دوسرے گروپس کے سے لوگوں کو انوائٹ کر سکتے ہیں۔اس فیچر سے آپ پبلک ٹرانسپورٹ میں دوسرے شہر جانے والے دوستوں کی کمپنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
فیس بک کا یہ فیچر دوسری رائیڈ شیئرنگ ایپلی کیشن کی طرح ہی کام کرے گا۔فیس بک پر اب چونکہ ہرروز ایک ارب سے زیادہ افراد لاگ ان ہوتے ہیں، اس لیے اس کی کامیابی کے چانسز بھی دوسری رائیڈ شیئرنگ ایپلی کیشنز سے زیادہ ہیں۔

FACEBOOK HAS AN IDEA TO TAKE ON UBER
تاریخ اشاعت: 2016-01-30

More Technology Articles