Facebook is bringing profile photos to life with 7 second videos

Facebook Is Bringing Profile Photos To Life With 7 Second Videos

فیس بک پروفائل فوٹو میں نئی جان ڈالنے والا ہے

فیس بک نے ایک نئے فیچر کو متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیچر کا نام ہے پروفائل ویڈیو ہے۔ اس فیچر کی بدولت صارفین اپنے پروفائلز میں جامد تصاویر کی بجائے 7 سیکنڈ کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
کیلیفورنیا اور برطانیہ کے آئی فون صارفین سب سے پہلے اپنی پروفائل ویڈیو اپ لوڈ کر سکیں گے۔تاہم تمام فیس بک صارفین کے لیے یہ فیچر بعد میں متعارف کرایا جائے گا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ پروفائل ویڈیو متعارف کرانے کا مقصد صارفین کو زیادہ بہتر انداز میں اپنی شخصیت بیان کرنے دینا اور سائٹ پر تخلیقی کام کو بڑھانا ہے۔
پروفائل ویڈیو تب ہی متحرک ہونگی، جب کوئی صارفین کے پروفائل پیج پروزٹ کرے گا۔ دوسرے صارفین کی نیوز فیڈ میں سٹیٹس کے ساتھ پروفائل فوٹو متحرک نہیں ہونگی۔

(جاری ہے)

نیوز فیڈ میں دوسرے صارفین کو وہ فریم نظرآئے گا، جسے نیوز فیڈ میں دکھانے کے لیے منتخب کیا گیا ہوگا۔

پروفائل پیج دیکھتے ہوئے صارفین متحرک ویڈیو دیکھ سکیں جبکہ پروفائل ویڈیو کو فل ویو موڈ میں دیکھتے ہوئے صارفین ویڈیو کی آواز بھی سن سکیں گے۔
فیس بک ایک ایسے فیچر کے تجربات بھی کر رہا ہے جس میں صارفین چاہے تو ایک مخصوص مدت کے لیے پروفائل فوٹو سیٹ کر سکتے ہیں، جس کے بعد خودبخود صارفین کی پہلے والی پروفائل فوٹو واپس آ جائے گی۔تصویر کے ساتھ ایک لائن کی بائیو فیلڈ بھی متعارف کرائی جائے گی۔

فیس بک نے جب سے ٹائم لائن کو متعارف کرایا ہے، تب سے پروفائل ویڈیوسب سے بڑی اپ ڈیٹ ہے، حالانکہ نئے فیچر میں GIF فارمیٹ کی سپورٹ نہیں۔
فیس بک کا یہ فیچر آئی فون کے لائیو فوٹو کی طرح ہی ہے، جس میں فوٹو سے پہلے اور بعد کی ویڈیو بھی بن جاتی ہے تاہم فیس بک کے پروفائل ویڈیو ز میں آئی فون کے لائیو فوٹوز کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔تاہم فیس بک مستقبل میں لائیو فوٹو کی سپورٹ شامل کر سکتا ہے۔

فیس بک کے صارفین اس فیچر سے7 سیکنڈ کی سیلفی ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ویڈیو سائز کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں۔ پروفائل ویڈیو خودبخود چوکور ایڈجسٹ ہوجائیں گی۔
جب یہ فیچر آپ کے لیے جاری کیا جائے گا تو آپ اپنے پروفائل پر ایک ٹٹوریل بھی دیکھ سکیں گے، جس میں آپ کو پروفائل ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے مراحل کے بارے میں بتایا جائے گا۔

پروفائل پیج کچھ ایسے نظر آئے گا

فون پر پروفائل پیج کچھ اس طرح ہوگا



پروفائل ویڈیو کیسے اپ لوڈ ہونگی؟
• آپ کے لیے جب بھی پروفائل ویڈیو کا فیچر جاری کیا جائے، تو آپ اپنے پروفائل پیج کا وزٹ کریں اور avatar کے سیکشن سے Take a New Profile Video یا کا Upload Video or Photo انتخاب کریں۔


• اگر آپ نئی ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو فون سے ریکارڈ پر ٹیپ کریں۔ ریکارڈنگ کے ساتھ 7 سیکنڈ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو جائے گا اور بٹن پر ٹیپ کر کے آپ ویڈیو دیکھ سکیں گے۔؎
• کیمرے سے ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے لیے اپ لوڈ فرام کیمرہ رول پر کلک کریں اور وہ ویڈیو منتخب کر لیں جو اپ لوڈ کرنا چاہتےہیں۔اس کے بعد آپ کو پریویو دکھایا جائے گا۔
یاد رہے یہ ویڈیو 7 سیکنڈ سے زیادہ نہیں کم ہونی چاہے، اس لیے بہتر ہے کہ کسی دوسری ایپلی کیشن سے ویڈیو ٹرم کر لیں۔
• یہاں آپ کو تھمب نیل منتخب کرنے کا بھی کہا جائے گا، تھمب نیل کمنٹ کے ساتھ نظر آئے گا اور جامد ہوگا۔
• محفوظ کرنے کے بعد آپ کی ویڈیوآٹو پلے ہو جائے گی اور آپ کے دوستوں کی نیوز فیڈ میں بھی سب کو پتہ چل جائے کہ آپ نے اپنی پروفائل ویڈیو تبدیل کی ہے۔

Facebook is bringing profile photos to life with 7 second videos
تاریخ اشاعت: 2015-10-01

More Technology Articles