Facebook is ditching human editors from its trending topics

Facebook Is Ditching Human Editors From Its Trending Topics

فیس بک ٹرینڈنگ ٹاپکس سے انسانی ایڈیٹرز کو ہٹا رہا ہے

فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اب سے ٹرینڈنگ ٹاپکس کےسپیشل ڈسکرپشن انسانی ایڈیٹرز نہیں لکھیں گے۔
ٹرینڈنگ ٹاپکس صارفین کے پروفائل کے اوپر دائیں جانب دکھائی دیتےہیں۔فیس بک کا کہنا ہے کہ ٹرینڈنگ ٹاپکس کا ڈسکرپشن انسانی ایڈیٹرز کی بجائے ایک الگورتھم سے لکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ الگورتھم سٹوریز سے پیراگراف اخذ کر کے ٹرینڈنگ ٹاپکس میں شامل کرے گا۔


فیس بک انسانی ایڈیٹروں کا کام بالکل ختم نہیں کرے گا۔ الگورتھم فیس بک پر ٹرینڈنگ سٹوریز اکھٹی کرے، انسانی ایڈیٹر ان میں سے نامناسب اور جعلی سٹوریز کو الگ کر دیں باقی ان کا ڈسکرپشن لکھنے کا کام الگورتھم کرے گا۔
فیس بک کا کہنا ہے کہ سٹوری کے ڈسکرپشن کے خود کار طور پر لکھنے سے وہ اس فیچر کو دوسری زبانوں اور ممالک تک پھیلا سکتے ہیں۔

Facebook is ditching human editors from its trending topics
تاریخ اشاعت: 2016-08-27

More Technology Articles