Facebook is reportedly working on a breaking news app

Facebook Is Reportedly Working On A Breaking News App

فیس بک نیوز ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے

حالیہ سروے کے مطابق لوگ شوشل میڈیا کو باخبر رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔اسی رحجان سے متاثر ہو کر فیس بک ایک نیوز ایپلی کیشن پر کام کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ایپلی کیشن ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے۔یہ ایپلی کیشن ٹوئٹر کی طرز پر صارفین کے موبائل پر خبروں کے ایس ایم ایس کرے گی۔ یہ ایس ایم ایس 100 حروف پر مشتمل ہونگے۔ ایس ایم ایس میں موجود لنک پر کلک کرنے سےپوری خبر پڑھی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

فیس بک اس ایپلی کیشن کے ذریعے منتخب پبلیشرز کی خبریں ہی بھیجے گا۔
اس ایپلی کیشن کےکام کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہوگا کہ صارفین فیس بک نیوز ایپلی کیشن (ایپلی کیشن کو کوئی نام نہیں دیا گیا) کو ڈاؤن لوڈ کریں گے۔ اس کے بعد صارفین ایپلی کیشن سے پبلیشر منتخب کر کے اپنی پسند کے موضوعات کا انتخاب کریں گے۔منتخب موضوعات پر جیسے ہی خبریں آئیں گی فیس بک 100 حروف کا ایس ایم ایس بھیج دے گا۔ ایس ایم ایس میں موجود لنک پر کلک کر کے مکمل خبریں پڑھی جا سکیں گی۔

تاریخ اشاعت: 2015-08-13

More Technology Articles