Facebook is retiring its Like Box plugin on June 23

Facebook Is Retiring Its Like Box Plugin On June 23

فیس بک نے لائک باکس کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کر لیا

فیس بک نے بڑی خاموشی کے ساتھ لائک باکس کو ریٹائر کرنے کا اعلان کر دیا۔موجودہ لائک باکس 23 جون کو ختم ہو جائےگا۔لائک باکس اصل میں لائک بٹن کا ہی حصہ ہوتا ہے اس کی مدد سے ویب سائٹ ڈویلپر اپنی ویب سائٹ سے ہی فیس بک پیج لائک کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بے شمار ویب سائٹس ایسی ہیں جہاں وزٹ کرتے ہی ایک پاپ اپ کھل جاتی ہے جس میں ویب سائٹ کا فیس بک پیج لکھا ہوتا ہے اور نیچے صارف کے اُن دوستوں کی ڈسپلے فوٹو آ رہی ہوتی ہے جنہوں ے پہلے سے اس پیج کو لائک کیا ہوتا ہے۔


فیس بک کا کہنا ہے کہ اب ڈویلپرز پرانے لائک باکس کی جگہ نیا پیج پلگ ان استعمال کریں۔ نئے پیج پلگ میں کچھ زیادہ فرق تو نہیں مگر یہ دیکھنے میں زیادہ اچھا ہے، اس کے علاوہ اگر ڈویلپر چاہے تو پیج کے مواد کو بھی اس میں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔
نئے پلگ ان کو استعمال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ڈویلپرز تازہ ترین گراف اے پی آئی شامل کرنے کے بعد پرانے پلگ ان کو ختم کر دیں ۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-20

More Technology Articles