Facebook is testing group voice calls on desktop

Facebook Is Testing Group Voice Calls On Desktop

فیس بک ڈیسک ٹاپ کےلیے گروپ وائس کالز کے تجربات کر رہا ہے

فیس بک ڈیسک ٹاپ کے لیے گروپ کالز کا فیچر ٹسٹ کر رہا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک صارفین کے ایک چھوٹے سے گروپ کےساتھ گروپ وائس کالز کے تجربات کر رہا ہے۔ ایسے صارفین جن کے پاس یہ فیچر فعال ہوا ہے، اُن کی گروپ چیٹ میں سب سے اوپر دائیں طرف فون کا آئیکون نظر آتا ہے۔

(جاری ہے)

اس آئیکون پر کلک کرنے سے صارفین ایک ساتھ کئی لوگوں سے بات کر سکتے ہیں۔
فیس بک نے اپنی میسنجر ایپ کے لیے یہ فیچر اپریل میں متعارف کرایا تھا۔ دوسری ایپلی کیشنز میں تو یہ فیچر پہلے سے موجود ہے فیس بک ڈیسک ٹاپ پر یہ فیچر متعارف کرائے جانے سے صارفین اب زیادہ آسانی سے اپنے دوستوں سے ایک ساتھ بات کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-19

More Technology Articles