Facebook Knows About Your Offline Life

Facebook Knows About Your Offline Life

فیس بک صارفین کی تنخواہ اور اُن کے ذاتی کے زندگی کے متعلق آپ کی توقع سے زیادہ جانتا ہے

فیس بک صارفین کی آف لائن زندگی کے بارے میں بھی بہت کچھ جانتا ہے۔فیس بک اپنے اشتہارات کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانے کےلیے صارفین کے بارے میں زیادہ سےزیادہ جاننے کی جستجو میں لگا رہتا ہے۔
فیس بک صارفین کے فیس بک پر برتاؤ کو تو ٹریک کر تا ہی ہےاس کے ساتھ ساتھ تھرڈ پارٹی سے بھی ڈیٹا خریدتا ہے۔ پرو پبلیکا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک بہت سے آف لائن سورسز سے صارفین کی معلومات حاصل کرتا ہے۔


فیس بک کمرشل ڈیٹا بروکر جیسے DataLogix، Acxiom اور Epsilon وغیرہ سے بھی ڈیٹا خریدتا ہے۔ خریدے ہوئے ڈیٹا میں صارفین کی تنخواہ، پسندیدہ ریسٹورنٹ، سپر مارکیٹ جہاں سے خریداری کرتے ہیں، جنس، مقام اور بہت کچھ شامل ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام ڈیٹا سے فیس بک صارفین کو متعلقہ اشتہارات دکھاتاہے۔پروپبلیکا نے ایک کروم ایکسٹینشن بھی بنائی ہے، جس سے صارفین دیکھ سکتے ہیں کہ فیس بک انہیں کس کیٹیگری کے اشتہارات دکھا رہا ہے۔

پرو پبلیکا نے اپنے ڈیٹا بیس میں 52ہزار ایسی کیٹیگری جمع کی ہیں، جن میں فیس بک نے صارفین کو بانٹا ہوا ہے۔
فیس بک کا دوسروں سے حاصل کیے گئے ڈیٹا کو خفیہ رکھتا ہے، ڈیٹا کے بارے میں فیس بک کا کہنا ہے یہ فیس بک نے صارفین سے حاصل نہیں کیا بلکہ دیگر ذرائع دوسرے اشتہاری پلیٹ فارمز کو بھی ڈیٹا دیتے رہتے ہیں، اگر کسی صارف کو اپنا ڈیٹا ختم کرانا ہے تو وہ تھرڈ پارٹی سے رابطہ کرے۔
تھرڈ پارٹی سے رابطہ کرنے پر وہ صارفین سے شناختی کاغذات طلب کرتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ پراسس کافی طویل اور مشکل ہے۔
فیس بک کے پاس 600 کیٹیگریزی ایسی ہیں، جن کا ڈیٹا تھرڈ پارٹی نے فراہم کیا ہے۔ پروپبلیکا کے مطابق یہ کیٹیگری صارفین کی معاشی حالت سے متعلق ہیں، جیسے”1لاکھ سے سوالاکھ کی آمدن والے “۔
صارفین اپنی اشتہاری ترجیحات کےلیے Setting، Ads، Ads based on my perferences اور Visit Ad Preferences وزٹ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-02

More Technology Articles