Facebook launches Messenger for the Web with a standalone browser version

Facebook Launches Messenger For The Web With A Standalone Browser Version

فیس بک نے میسنجر کا الگ ویب سائٹ ورژن جاری کردیا

فیس بک نے اپنے ڈومین Messenger.com کا بہترین استعمال کیا ہے۔فیس بک نے اپنے میسنجر کلائنٹ کو اس ویب سائٹ پر الگ سے جاری کر دیا ہے۔ اس سائٹ پر فیس بک کےہوم پیج کے بغیر صرف میسنجر کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک نئے میسنجر کو متعارف کرا کر صارفین کو میسنجر فار بزنس (تفصیلات اس صفحے پر) کے لیے تیار کر رہا ہے۔

میسنجر فار بزنس کی مدد سے صارفین براہ راست کمپنیوں سے چیٹ کر کے خریداری یا خریداری کو ٹریک کر سکیں گے۔
میسنجر کا ویب ورژن ابھی صرف انگریزی میں دستیاب ہے، جلد ہی اسے دوسری زبانوں میں بھی جاری کیا جائےگا۔ فیس بک میسنجر کے ویب ورژن کو استعمال کرنے کے لیے Messenger.com پر جائیں۔

(جاری ہے)

اگر آپ پہلے سے براؤزر میں لاگ ان ہے تو میسنجر آپ سے صرف اتنا دریافت کرے گا کہ آپ اسی نام کے ساتھ لاگ ان ہو نا چاہتے ہیں؟ دوسری صورت میں فیس بک یوزر نیم اور پاس ورڈ کی مدد سے میسنجر میں لاگ ان ہو جائیں۔

میسنجر کے اس ورژ ن میں تصاویر اور سٹیکر وغیرہ فیس بک ہوم پیج میسنجر سے زیادہ بہتر دکھائی دیتے ہیں۔سب سے اوپر دائیں جانب موجود مینو بار کی مدد سے ٹیلی فون اور ویڈیو کالز بھی کی جا سکتی ہیں۔ٹیلی فون یا ویڈیو کے بٹن پر کلک کرنے سے ایک نئی ونڈو میں کال کا انٹر فیس کھل جاتا ہے۔ سب سے اوپر بائیں جانب موجود گیئریا سیٹنگ کا بٹن ہے ، یہاں سے آواز اور ڈیسک ٹاپ نوٹیفیکیشن کی سیٹنگ کی جا سکتی ہے۔ بلاک لسٹ کی سیٹنگ کے لیے واپس فیس بک کے ہوم پیج پر جانا پڑتا ہے۔ ابھی تک یہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ فیس بک اپنے میسنجر کاڈیسک ٹاپ ورژن تیار کر رہا ہے یا نہیں، تاہم یہ بات یقینی ہے کہ فیس بک اپنے میسنجر کو بھی مکمل شوشل میڈیا میں ڈھالنا چاہتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-09

More Technology Articles