Facebook launches Workplace

Facebook Launches Workplace

فیس بک نے ورک پلیس(Workplace) لانچ کردیا

دو سال سے فیس بک اداروں کے لیے فیس بک ورژن پر کام کر رہاتھا۔ ورک پلیس(Workplace) کا بیٹا ورژن اب ہر کسی کےلیے دستیاب ہے۔
ورک پلیس کا مقصد کاروباری اداروں میں بات چیت کے لیے بہت سے ذرائع یا میڈیمز کے استعمال کو کم کرنا ہے۔ فیس بک دنیا بھر میں 1000 سے زائد کمپنیوں کے ساتھ ایک سال سے ورک پلیس کو ٹسٹ کر رہا تھا۔

ان کے فیڈ بیک کے بعد اب اسے تمام افراد کےلیے جاری کر دیا گیا ہے۔
ورک پلیس دیکھنے میں بالکل فیس بک جیسا ہی ہے مگر فرق یہ ہے کہ تمام اپ ڈیٹس، معلومات اور پوسٹس جو آپ کو نظر آئیں گئی وہ کمپنی کے لوگوں کی ہونگی۔ورک پلیس کو ہر طرح کی کمپنیاں چاہے وہ گیراج ہوں یا ملٹی نیشنل کمپنی، سب ہی استعمال کر سکیں گی۔ورک پلیس پر بھی آپ گروپ بنا سکتے ہیں، اپ ڈیٹ پوسٹ کر سکتےہیں، لوگوں کو ٹیگ کر سکتے ہیں، فائلیں شیئر کر سکتے ہیں اور کئی افراد سے ایک ساتھ چیٹ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)


ورک پلیس میں ورک چیٹ بھی ہے جو آپ کےا ور آپ کے ساتھیوں کےدرمیان میسنجر کا کام کرتا ہے۔ اس میں ایک فیچر ون آن ون ویڈیو کال اور گروپ آڈیو کال کا بھی ہے۔ فیس بک لائیو ویڈیو سے کمپنی میں کام کرنے والے میٹنگ یا پریزنٹیشن کو کمپنی کے دیگر افراد کےلیے براڈ کاسٹ کر سکتے ہیں۔
ورک پلیس میں انٹرپرائز فرینڈلی فیچر جیسے انالیٹکس ڈیش بورڈ اور سنگل سائن سپورٹ وغیرہ بھی شامل ہیں۔
ورک پلیس جلد ہی ملٹی کمپنی گروپس بنانے کی سہولت بھی دے گا، جس کے بعد کئی کمپنیوں کےافراد ایک ساتھ کسی پروجیکٹ پر کام کر سکیں گے۔
مختلف اداروں کےلیے ورک پلیس کی فیس مختلف ہے۔ ایسے ادارے جہاں ایک ہزار تک افراد کام کرتےہوں وہاں ورک پلیس کی فیس 3 ڈالر فی صارف ہے۔ 1ہزار سے 10 ہزار تک صارفین کی صورت میں فیس کم ہوکر 2 ڈالر فی صارف ہو جاتی ہے۔ 10ہزار سے زیادہ صارفین کی صورت میں فیس 1ڈالر فی صارف ہوتی ہے۔ غیر منافع بخش اور تعلیمی اداروں کےلیے ورک پلیس مفت ہے۔ کاروباری ادارے اسے تین ماہ تک مفت استعمال کر سکتےہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-10

More Technology Articles