Facebook Live is getting a cool new feature

Facebook Live Is Getting A Cool New Feature

فیس بک لائیو میں ایک نیا اور زبردست فیچر متعارف کرانے کی تیاریاں

اطلاعات کے مطابق فیس بک ایک نئے لائیو فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت ایک ساتھ دو افراد لائیو براڈ کاسٹ کر سکیں گے۔
اس فیچر کا اعلان جون میں کیا گیا تھا اور اب یہ سوموار سے لانچ کر دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر یہ آئی او ایس پر فیس بک مینشن ایپ استعمال کرنے والی مشہور شخصیات کے لیے جاری کیا جائے گا اور اسے صرف تصدیق شدہ پروفائل یا پیجز استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

اس فیچر کو استعمال کرنے والے دونوں اکاؤنٹس کا تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے اوران کا آئی او ایس پر مینشن ایپ کا استعمال کرنا ضروری ہے۔
امریکا میں غیر تصدیق شدہ برانڈ اور صارفین اس فیچر کو ستمبر میں استعمال کر سکیں گے۔ اکتوبر یا نومبر میں اسے ساری دنیا میں برانڈز کےلیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس کے بعد اسے عام صارفین کےلیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-20

More Technology Articles