Facebook Messenger finally lets you resize any emoji

Facebook Messenger Finally Lets You Resize Any Emoji

اب فیس بک میسنجر میں کسی بھی ایموجی کو ری سائز کیا جا سکتا ہے

یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ فیس بک میسنجر میں تھمب اپ پر ہولڈ رکھنے سے اسے ری سائز کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اب تھمب اپ کے ساتھ ساتھ کسی بھی ایموجی کو ری سائز کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ تھمب اپ کی طرح دیگرایموجیز کو بھی ہولڈ کرنے سے اس کا سائز بڑھایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کا یہ فیچر گوگل کی نئی چیٹ ایپ ایلو کے فیچر کا جواب ہے، جس میں صرف ایموجی کو ہی نہیں بلکہ میسج کو بھی ری سائز کیا جا سکتا ہے۔


ابھی فیس بک نے یہ فیچر صرف آئی او ایس پر متعارف کرایا ہے، جلد ہی اسے اینڈروئیڈ اور ویب پر بھی لانچ کر دیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2016-08-05

More Technology Articles