Facebook Messenger is testing self destroying secret conversations

Facebook Messenger Is Testing Self Destroying Secret Conversations

فیس بک میسنجر پر ”خودکُش“ پیغامات بھی بھیجے جا سکیں گے

فیس بک میسنجر کے ڈیوڈ مارکوس نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم پر جلد ہی ایک فیچر متعارف کرایا جائے گا، جس سے صارف اپنے بھیجے  ہوئے پیغامات کو ختم کر نے کے لیے ٹائم سیٹ کر سکتے ہیں۔
فیس بک میسنجر کے اس فیچر کا نام Secret Conversations ہے، جس میں صارفین کی چیٹ اینڈ ٹو انکرپٹ  ہوگی۔ اس خفیہ گفتگو کے فیچر میں صارفین اپنی چیٹ  کو مخصوص وقت کے بعد ڈیلیٹ ہونے کے لیے سیٹ کر سکتے ہیں، جس کے بعد چیٹ دونوں صارفین کے  میسنجر سے ڈیلیٹ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)


مارکوس کا کہنا ہے کہ یہ فیچر چیٹنگ میں آپشنل سیٹنگ کے طور پر متعارف کرایا جائے گا۔ صارفین اس فیچر سے اپنی انتہائی حساس معلومات ، جیسے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات وغیرہ ، شیئر کرکے ڈیلیٹ سکیں گے۔
مارکوس کا کہنا ہے کہ فیس بک میسنجر ابھی بھی انتہائی مضبوط سیکورٹی سسٹم استعمال کرتا ہے۔یہ نیا فیچر سیکورٹی کے حوالے سے انتہائی حساس لوگوں کے لیے متعارف کرایا جا رہاہے۔مارکوس کے مطابق یہ فیچر چند ماہ تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرا دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-07-09

More Technology Articles