Facebook Messenger just made it easy to poll your friends

Facebook Messenger Just Made It Easy To Poll Your Friends

فیس بک نے میسنجر میں پول کا فیچر متعارف کرادیا

فیس بک نے میسنجر کے آئی او ایس اوراینڈاروئیڈ ورژن کے لیے ایک نئی اپ ڈیٹ جاری کی ہے۔ اب میسنجر صارفین اپنے دوستوں میں پول کر سکیں گے۔یہ فیچر گروپ چیٹ میں پول کے لیے متعارف کرایا گیا ہے ، ظاہر ہے دو دوستوں کے درمیان پول کرانے کا فیچر تو کافی احمقانہ ہی ہوتا۔ اس فیچر سے صارفین گروپ میں کوئی سوال اور اس کے متوقع جوابات لکھ کر ووٹنگ کر سکتے ہیں۔


اس فیچر کے بہت سے استعمال ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوست اس فیچر کو استعمال کرتےہوئے ریسٹورنٹ منتخب کر سکتے ہیں، کسی فلم کو دیکھنے کا پلان بنا سکتے ہیں یا کسی موضوع پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ فیس بک نے نیا ٹول بھی متعارف کرایا ہے، جو مشین لرننگ کے استعمال سے لوگوں کی رقم واپس کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ مثال کے طور پر اگر آپ اپنے دوست کو کہیں کہ وہ آپ کی رقم واپس کرے تو یہ ٹول آپ کے دوست کو فیس بک کے پے منٹ آپشن کو استعمال کرتے ہوئے رقم کی ادائیگی میں معاونت فراہم کرتا ہے۔
یہ فیچر امریکا میں متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ صارفین کے فیڈ بیک کے بعد ہی انہیں دوسرے ممالک میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2016-09-22

More Technology Articles