Facebook Messenger launches free VOIP video calls

Facebook Messenger Launches Free VOIP Video Calls

فیس بک نے میسنجر پر ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرا دی

فیس بک میسنجر پر مفت وی او آئی پی ویڈیو کال کی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے، یہ سہولت آئی او ایس اور اینڈریوڈ پلیٹ فارم پر سیلولر اور وائی فائی کنکشن پر دستیاب ہے۔ابھی یہ سروس امریکا، کینیڈا، انگلینڈ اور 15 یگر ممالک میں متعارف کرائی گئی ہے۔ فیس بک میسنجر کے 60 کروڑ اور فیس بک کے 1ارب 44 کروڑ صارفین ہیں۔ اس لیے اس نئے فیچر سے صارفین کی ایک بہت بڑی تعداد مستفید ہوگی۔

مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ میسنجر کا پہلے ہی دنیا کی تمام وی آئی او پی کالز میں حصہ 10 فیصد ہے۔مارک زکر برگ کا یہ بھی خیال ہے کہ مفت ہائی کوالٹی وی آئی او پی کی وجہ روایتی فون کالز کا تصور بدل جائے گا۔
دوستوں سے چیٹ کرتے ہوئے ویڈیو کیمرے کا آئیکون اوپر بائیں جانب نظر آتا ہے۔ اس پر ٹیپ کرنے سے دوستوں کو ویڈیو کالز کی جا سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

چیٹ کےشروع میں فرنٹ کیمرہ لانچ ہوتا ہے تاہم صارفین چاہیے تو رئیر کیمرہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
میسنجر خود کار طور پر نیٹ ورک کنکشن کے حساب سے کال کی کوالٹی ایڈجسٹ کر دیتا ہے۔ اگر کنکشن بہت سلو ہو یا کام نہ کرے تو بھی فیس بک کی طرف سے صارف کو نوٹیفیکیشن مل جا تا ہے۔ایک اہم فیچر یہ ہے کہ ایک طرف کے صارف دوسرے کی ہائی کوالٹی ویڈیو دیکھنے کے لیے اپنی طرف کا کیمرہ بند بھی کر سکتے ہیں۔
ویڈیو میسنجر بیلجیئم، کینیڈا، کروشیا، ڈنمارک، انگلینڈ، فرانس، یونان، آئرلینڈ، لاؤس، لیتھوینا، میکسیکو، نائجیریا، ناروے، عمان، پولینڈ، پرتگال، امریکا اور یوراگوئے میں دستیاب ہے۔دوسرے ممالک کے لیے یہ سہولت چند ماہ میں دستیاب ہوگی۔

تاریخ اشاعت: 2015-04-28

More Technology Articles