Facebook Messenger now supports PayPal transactions

Facebook Messenger Now Supports PayPal Transactions

فیس بک میسنجر میں پے پال ٹرانزایکشن کی سپورٹ متعارف کرا دی

فیس بک نے صارفین کے لیے میسنجر میں پے پال ٹرانزایکشن کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔اب میسنجر کے صارفین ٹرانزایکشن کے لیے پے پال کو بھی منتخب کر سکتے ہیں۔اس سے پہلے میسنجر پر صرف ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے پے منٹ کی جا سکتی تھی۔

(جاری ہے)


میسنجر میں ایک فیچر ایسا بھی شامل کیا جا رہا ہے، جس سے صارفین پے پال کی ٹرانزایکشن کے نوٹیفیکیشن حاصل کر سکیں گے۔
فیس بک بتدریج میسنجر کو ایک مکمل کاروباری پلیٹ فارم میں بدل رہا ہے۔ پے منٹ بھیجنا اور وصول کرنا ا س کا ایک چھوٹا سا فیچر ہے۔
میسنجر کا یہ فیچر ابھی صرف امریکا میں لانچ کیا گیا ہے۔ دوسرے ممالک میں اس کی دستیابی کے بارے میں فیس بک نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-24

More Technology Articles