Facebook Messenger rolls out Group Video Chat

Facebook Messenger Rolls Out Group Video Chat

فیس بک نے میسنجر صارفین کے لیے گروپ ویڈیو چیٹ کی سہولت متعارف کرادی

فیس  بک  نے میسنجر صارفین کےلیے گروپ ویڈیو چیٹ کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین ایک ساتھ 50 دوستوں سے ویڈیو چیٹ کر سکیں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فیس بک نے یہ فیچر ایک ساتھ ہی تمام صارفین کے لیے لانچ کیا ہے۔ میسنجر کے اینڈروئیڈ اور  آئی او ایس کے تازہ ترین ورژن کے صارفین  اور ڈیسک ٹاپ میسنجر استعمال کرنے والے بھی اس فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

(جاری ہے)


اس فیچر کو استعمال کرنے کےلیے سکرین کے اوپر دائیں جانب ویڈیو آئیکون پر ٹیپ کرنا پڑے گا، جس کے بعد سکرین 6 حصوں میں تقسیم ہوجائےگی۔ ایک وقت میں 6 صارفین لائیو ویڈیو پر آسکیں گے جبکہ اسی دوران باقی  صارفین وائس کال کی مدد سے گفتگو میں شریک ہو سکیں گے۔ویڈیو کال کے دوران گروپ ممبر ویڈیو ایفکٹس جیسے سٹیکر اور تھری ڈی ماسک وغیرہ بھی شامل کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-19

More Technology Articles