Facebook might be bringing public chat rooms to Messenger

Facebook Might Be Bringing Public Chat Rooms To Messenger

فیس بک جلد ہی میسنجر میں پبلک چیٹ روم شروع کرے گا

2014میں فیس بک نے رومز(Rooms) ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی، جس میں لوگ پبلک روم میں چیٹ کر سکتے ہیں۔تاہم اس ایپ کو 2015 میں بند کر دی گئی ہے۔
اب ایک رپورٹ کے مطابق میسنجر کی آئی او ایس ایپ کے کوڈ سے پتا چلا ہے کہ فیس بک نے میسنجر میں رومز کا فیچر پھر شامل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کوڈ سے پتا چلا ہے کہ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے آپ پبلک چیٹ روم بنا سکتے ہیں، کسی چیٹ روم میں داخل ہو سکتے ہیں اور دوسروں کو لنک کے ذریعے چیٹ روم میں شامل ہونے کی دعوت بھیج سکتے ہیں۔
فیس بک نے ابھی تک اس فیچر کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔ فیس بک کا کہنا ہےکہ وہ اکثر چھوٹے موٹے تجربات کرتے رہتے ہیں۔

Facebook might be bringing public chat rooms to Messenger
تاریخ اشاعت: 2016-09-16

More Technology Articles