FACEBOOK PARTNERS TO SPREAD AWARENESS OF DANGEROUS ZIKA VIRUS

FACEBOOK PARTNERS TO SPREAD AWARENESS OF DANGEROUS ZIKA VIRUS

فیس بک خطرناک زیکا وائرس سے آگاہی کے لیے مہم چلائے گا

صحت عامہ کے حوالے سے دنیا کو آج کل زیکاوائرس کے خطرے کا بڑی شدت سے سامنا ہے۔ زیکا وائرس مچھروں سے پھیلتا ہے، جس کے باعث حاملہ خواتین غیر معمولی طور پر چھوٹے سر کے بچوں کو جنم دیتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق برازیل میں اس بیماری(microcephaly) کے 4000 کیس سامنے آ چکے ہیں۔ یہ 4000 کیس پچھلے سال اکتوبر سے اب تک کی مدت میں سامنے آئے ہیں۔برازیل کے بعد لاطینی امریکا کے دوسرے ممالک جیسے ال سلوا ڈور میں اس بیماری کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

(جاری ہے)


آج فیس بک کے بانی مارک زبر برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ برازیل اور لاطینی امریکا کے ممالک میں اس مرض سے آگاہی کے لیے خصوصی مہم چلائیں گے۔اس حوالے سے پرتگالی زبان میں پہلی ویڈیو بھی جاری کر دی گئی ہے۔ ویڈیو میں انگریزی زبان میں سب ٹائٹل بھی شامل کیا گیا ہے۔فیس بک نے ا س حوالے سے برازیل کی صحت عامہ کی تنظیم کے ساتھ پارٹنر شپ بھی کی ہے۔مارک زکربرگ نے اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ وہ برازیل اور پورے براعظم میں اس مرض سے آگاہی کے لیے کام کریں گے۔
فیس بک کی جانب سے جاری کی گئ ویڈیو کو کچھ ہی دیر میں 5لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2016-02-03

More Technology Articles