Facebook scraps secret plans for a satellite

Facebook Scraps Secret Plans For A Satellite

فیس بک کا خفیہ ہتھیار، چلنے سے پہلے ہی ٹھس

دی انفارمیشن میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق فیس بک ایک سیٹلائٹ کی تیاری میں مصروف تھا مگر اب فیس بک نے اس سیٹلائٹ کے بنانے کا منصوبہ ختم کر دیا ہے۔ ایک ارب ڈالر کا خرچہ کر کے فیس بک براعظم افریقا اور دوسرے براعظموں میں سستا انٹرنیٹ پہنچانا چاہتا تھا۔ اس منصوبے کی لاگت ہی اتنی زیادہ تھی کہ فیس بک نے اس کا اعلان کرنے سے پہلے ہی اسے ختم کر دیا۔


فیس بک ایسے طریقے ڈھونڈ رہا ہے جن کے استعمال سے وہ دنیا میں سستا انٹرنیٹ مہیا کر کےاپنے صارفین بڑھائے۔
انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کا منصوبہ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ فیس بک نے ٹیلی نار کے تعاون سے پاکستان میں بھی انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ متعارف کرا دیاہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اپنے صارفین بڑھانے کے لیے فیس بک صرف انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ کو ہی فروغ نہیں دے رہا بلکہ دوسرے راستے بھی اپنا رہا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک نے ہلکی رفتار کے انٹرنیٹ کنکشن والے ممالک کے لیے فیس بک لائٹ اینڈریوڈ ایپلی کیشن متعارف کرائی ہے(تفصیلات اس صفحے پر)۔ اس ایپلی کیشن کو انٹرنیٹ ڈاٹ آرگ سے ہٹ کر متعارف کرایا گیا ہے۔ اس طرح کی ایپلی کیشن کے ساتھ ساتھ فیس بک انٹرنیٹ بھی فراہم کرنا چاہتا ہے۔اس کے لیے فیس بک کا ارادہ ہے کہ وہ سولر ڈرون سے بھی انٹرنیٹ مہیا کرے(تفصیلات اس صفحے پر

تاریخ اشاعت: 2015-06-11

More Technology Articles