Facebook share control of news feeds with users

Facebook Share Control Of News Feeds With Users

فیس بک صارفین کو نیوز فیڈ پر زیادہ کنٹرول دے گا

فیس بک نے کبھی بھی اپنے نیوز فیڈ کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ فیس بک نے نیوز فیڈ پر ہمیشہ اپنے کنٹرول کو سخت کیا ہے مگر حال ہی میں فیس بک نے تجرباتی طور پر کچھ صارفین کو نیوز فیڈ پر کنٹرول دینا شروع کر دیا ہے۔ایڈ ویک کی سوشل ٹائمز رپورٹ کے مطابق کچھ موبائل صارفین کے سامنے ایک پوپ اپ ظاہر ہوتی ہے جس میں ایک اینی میٹڈکتا صارفین سے پوچھتا ہے کہ وہ کن صفحات اور دوستوں کی پوسٹ نیوز فیڈ میں سب سےاوپر دیکھنا چاہتے ہیں؟ جواب میں صارف پیج اوراُن دوستوں کا انتخاب کر لیتا ہے جنہیں وہ نیوز فیڈ میں سب سے اوپر دیکھنا چاہتا ہے۔

ماہرین فیس بک کے اس فیچر کو ایک بڑے جوئے سے تعبیر کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ فیس بک کا اپنے الگورتھم حوالے سے یہ کہنا ہے کہ یہ صارفین کو صارفین سے زیادہ جانتا ہے۔

(جاری ہے)

اگر صارفین خود سے مخصوص دوستوں یا صفحات کا انتخاب کرے تو ہو سکتا ہے کہ کچھ دنوں بعد وہ دوست یا پیج پوسٹ کرنا بند کر دیں۔ ایسی صورت میں صارف فیس بک پر کافی وقت نہیں دے پائے گا۔

یا ہو سکتا ہے صارف بور ہو کر فیس بک ہی چھوڑ دے۔

حال ہی میں فیس بک نے صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن پر بھی زیادہ سے زیادہ کنٹرول دینا شروع کر دیا. اب صارفین کی مرضی ہو گی کہ وہ ایپلی کیشن سے کیا شیئر کرنا چاہتے ہیں. بائی ڈیفالٹ تو ایپلی کیشن صرف صارف کے پبلک پروفائل تک رسائی حاصل کر سکے گی(تفصیلات اس صفحے پر)

تاریخ اشاعت: 2015-05-04

More Technology Articles