Facebook SMS verification simplified for Android users

Facebook SMS Verification Simplified For Android Users

اینڈروئیڈ صارفین کے لیے فیس بک کی اینڈروئیڈ ویری فیکیشن اب بہت آسان

اس وقت صارفین جب تھرڈ پارٹی ایپ کو استعمال کرتے ہوئے پروفائل کا فون نمبر استعمال کرتےہیں تو فیس بک صآرفین کے نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر نمبر کی تصدیق کرتا ہے۔تاہم اپنی تازہ ترین ایس ڈی کے میں  فیس بک نے دوہری تصدیق کےلیے نیا طریقہ متعارف کرایا ہے۔
نئے طریقے کو انسٹنٹ ویری فیکیشن کا نام دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طریقہ کار میں اینڈروئیڈ صارفین جب فیس بک ایپ میں لاگ ان ہوتے  ہوئے  تھرڈ پارٹی کےذریعے فیس بک لاگ ان سسٹم استعمال کرنا چاہتے ہیں تو سسٹم صارفین کے فراہم کیے ہوئے نمبر کو اُن کے فیس بک پروفائل  کے فون نمبر سےملاتا ہے۔

اگر صارفین  نے فیس بک والا نمبر ہی دیا ہو تو فیس بک تصدیقی ایس ایم ایس نہیں بھیجتا تاہم نمبر مختلف ہونے پر پرانے طریقے سے  تصدیقی ایس ایم ایس بھیجا جاتا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-12-21

More Technology Articles